یہ کس نے آج جگائی ہے عہدِ رفتہ کی یاد یہ کون دل کے قریں آج نوحہ خواں سا ہے
عمر سیف محفلین مارچ 22، 2007 #1,421 یہ کس نے آج جگائی ہے عہدِ رفتہ کی یاد یہ کون دل کے قریں آج نوحہ خواں سا ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,422 یہ ثابت بھی ہے اور سیار بھی عناصر کے پھندوں سے بیزار بھی (علامہ)
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,424 مے کشو! ٹوٹ پڑو، چھین لو ساقی سے ایاغ کب سے مئے خانے پہ رنگین گھٹا ٹھہری ہے
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,425 میرے گلو میں ہے اک نغمہ جبرئیل آشوب سنبھال کر جسے رکھا ہے لامکاں کے لیے (علامہ)
خاور بلال محفلین مارچ 22، 2007 #1,427 رات اک کلبِ تواں، پیشِ سگاں، گویا ہوا کب تلک یوں گولیوں میں دن گزارے جائیں گے جاں چھڑانی چاہئے، اب ہم کو نوعِ بشر سے کب تلک ہم آدمی کی موت مارے جائیں گے (کلب کتے کو اور سگاں اپنوں کو کہتے ہیں)
رات اک کلبِ تواں، پیشِ سگاں، گویا ہوا کب تلک یوں گولیوں میں دن گزارے جائیں گے جاں چھڑانی چاہئے، اب ہم کو نوعِ بشر سے کب تلک ہم آدمی کی موت مارے جائیں گے (کلب کتے کو اور سگاں اپنوں کو کہتے ہیں)
نوید صادق محفلین مارچ 22، 2007 #1,428 یہ پیٹ کا دوزخ بھی کیا ہے! سو طرح سے بھرنا پڑتا ہے شاعر: سید آلِ احمد
عمر سیف محفلین مارچ 22، 2007 #1,429 ی سے معذرت ہمارے حال کی خبر وہ رکھتا تھا ساری عمر جو انجان دکھائی دیا
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2007 #1,430 اُٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر تازہ کریں نفسِ سوختہء شام و سحر تازہ کریں (علامہ)
الف عین لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,431 نشاطِ زندگی میں ڈوب کر آنسو نکلتے ہیں سنا ہے اب ترے غم کے نئے پہلو نکلتے ہیں
عمر سیف محفلین مارچ 23، 2007 #1,432 نظر آتا نہیں جب حرف کوئی لوحِ عالم پر میں اپنا نام لکھ کر اور مٹا کر دیکھ لیتا ہوں
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,433 نہ چینی و عربی وہ، نہ رومی نہ شامی سما سکا نہ دو عالم میں مردِ آفاقی (علامہ)
عمر سیف محفلین مارچ 23، 2007 #1,434 ی سے معذرت قدموں تلے تھے جتنے سمندر سرک گئے اب کیا کروں گا دیکھ کہ منہ بادبان کا
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,435 اگر کج رو ہیں انجم، آسماں تیرا ہے یا میرا؟ مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو، جہاں تیرا ہے یا میرا؟ (علامہ)
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,437 اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لامکاں خالی خطا کس کی ہے یارب، لامکاں تیرا ہے یا میرا؟
شمشاد لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,439 نفس کے زور سے وہ غنچہ وا ہوا بھی تو کیا جسے نصیب نہیں آفتاب کا پرتو (علامہ)
الف عین لائبریرین مارچ 23، 2007 #1,440 وہ،۔۔۔ جسے اب تک سمجھتا تھا میں پتھّر۔۔۔ سامنے تھا اک پگھلتی موم کا سیّال پیکر سامنے تھا بانیؔ