تلخیِ ہوش ہو یا مستیِ ادراکِ جنوں آج ہر چیز بہاروں کے حوالے کر دو (عبد الحمید عدم)
شمشاد لائبریرین مئی 28، 2007 #341 تلخیِ ہوش ہو یا مستیِ ادراکِ جنوں آج ہر چیز بہاروں کے حوالے کر دو (عبد الحمید عدم)
حجاب محفلین مئی 28، 2007 #342 وہ تو پھر اللہ ہے پوری کرے گا آرزو پتھروں سے جب دل کی مرادیں پا لیتے ہیں لوگ زندگی میں تو ساتھ دینا نہیں کرتے پسند دم نکل جائے توپھرکاندھوں پر اُٹھا لیتے ہیں لوگ۔
وہ تو پھر اللہ ہے پوری کرے گا آرزو پتھروں سے جب دل کی مرادیں پا لیتے ہیں لوگ زندگی میں تو ساتھ دینا نہیں کرتے پسند دم نکل جائے توپھرکاندھوں پر اُٹھا لیتے ہیں لوگ۔
شمشاد لائبریرین مئی 29، 2007 #343 گاؤں مٹ جائے گا شہر جل جائے گا زندگی تیرا چہرہ بدل جائے گا (بشیر بدر)
الف عین لائبریرین مئی 29، 2007 #344 اِک پشیمان سی حسرت سے مجھے سوچتا ہے اب وہی شہر محبت سے مجھے سوچتا ہے نوشی گیلانی
نوید صادق محفلین مئی 29، 2007 #345 یار آتا ہے مرے گھر تو خبرداری کو غیر در پر لئے شمشیر کھڑے رہتے ہیں شاعر: امام بخش ناسخ
الف عین لائبریرین مئی 29، 2007 #346 نھیں بے حجاب وہ چاند سا، کہ نظر کا کوئ اثر نہیں اُسے اتنی گرمیِ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو بشیر بدر
نھیں بے حجاب وہ چاند سا، کہ نظر کا کوئ اثر نہیں اُسے اتنی گرمیِ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو بشیر بدر
عمر سیف محفلین مئی 29، 2007 #347 وہ چاہِ شب سے نکلا، پچھلے پہر پیلا مہتاب :ذہن نے کھولی، رُکتے رُکتے، ماضی کی پارینہ کتاب
خاور بلال محفلین مئی 30، 2007 #349 مغرب کے اصولوں کے بندھن، افسوس نہ اب تک ٹوٹ سکے کب بویا اپنا بیج کوئی، جو نم پائے اور پھوٹ سکے
سارہ خان محفلین مئی 30، 2007 #350 یہ جو زندگانی کا کھیل ہے، غم و انبساط کا میل ہے اُسے قدر کیا ہو بہار کی! کبھی دیکھیں جس نے خزاں نہیں
عمر سیف محفلین مئی 30، 2007 #351 نہ جانےہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
الف عین لائبریرین مئی 31، 2007 #352 اقبال کا یہ شعر کم از کم بہت دیر سے نہیں ہوا ہے نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد ہر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
اقبال کا یہ شعر کم از کم بہت دیر سے نہیں ہوا ہے نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد ہر تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
سارہ خان محفلین مئی 31، 2007 #353 نہ لینا نام آئے قاصد تو فقط اتنا ہی کہہ دینا جنہیں تم بھول بیٹھے ہو تمہیں وہ یاد رکھتے ہیں
شمشاد لائبریرین مئی 31، 2007 #354 نقشِ پا کو اٹھائے کہاں کہاں جاؤں کہ گردِ راہ بھی تیری، کارواں بھی تیرا (مظہر امام)
سارہ خان محفلین جون 1، 2007 #355 اِن کھلی آنکھوں سے خوابوں کو تلاشو نہ بُتول پلکیں ہو جائیں جو بوجھل نہیں ڈھونڈا کرتے
شمشاد لائبریرین جون 1، 2007 #356 یہ نام ممکن نہیں رہے گا، مقام ممکن نہیں رہے گا غرور لہجے میں آگیا تو کلام ممکن نہیں رہے گا (نوشی گیلانی)
یہ نام ممکن نہیں رہے گا، مقام ممکن نہیں رہے گا غرور لہجے میں آگیا تو کلام ممکن نہیں رہے گا (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین جون 1، 2007 #357 التجا ہے نئے موسم کی نمو سے احمد بے ثمر پیڑ مرے گھر میں نہ بونے آئے شاعر: سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین جون 1، 2007 #358 یہ دل کہ اُسی زُور فراموش پہ مائل اور ذہن بضد اس سے محبت نہیں کی جائے (نوشی گیلانی)
الف عین لائبریرین جون 1، 2007 #359 یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہے حد نگاہ تک یہاں غبار ہی غبار ہے شہریار
شمشاد لائبریرین جون 1، 2007 #360 یہ لوگ تماشا ہیں تو پھر ان سے جنوں میں کوئی بھی بیاں دل کی حکایت نہیں کی جائے (نوشی گیلانی)