بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نوید صادق

محفلین
یہ زندگی بھی تو اک حادثے کا حاصل ہے
شمار اس میں سبھی حادثات کر لیں گے

شاعر: غلام جیلانی اصغر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دل کہ اُسی زُور فراموش پہ مائل
اور ذہن بضد اس سے محبت نہیں کی جائے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد آئے تیرے پیکر کے خطوط
اپنی کوتاہیِ فن یاد آئی
(احمد ندیم قاسمی)
 

نوید صادق

محفلین
وے دن گئے کہ آتشِ غم دل میں تھی نہاں
سوزش ہی ہے ابھی تو ہر اک استخوان میں

شاعر: میر تقی میر
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جن کے آنچلوں سے زندگی تخلیق ہوتی ہے
دھڑکتا ہے ہمارا دل ابھی تک ان حسینوں میں
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے شعر دینے میں تاخیر ہو گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیند کے ساتھ وہ اک خواب گیا ، جاتے ہوئے
ہاتھ ملتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
(فاخرہ بتول)
 

نوید صادق

محفلین
ابھی کچھ اس سے بھی نازک مقام آئیں گے
کروں میں پھر سے کہانی کی ابتدا کہ نہیں

شاعر: خورشید رضوی
 

شمشاد

لائبریرین
نجانے کون سی رُت میں بچھڑ گئے وہ لوگ
جو اپنے دل میں بہت احترام رکھتے تھے
(نوشی گیلانی)
 

نوید صادق

محفلین
یہ مری خاک ہے یا ریگ۔ رواں کی دیوار
اس قدر فرق کہاں موجہ صر صر دیکھے

شاعر: غلام جیلانی اصغر
 

نوید صادق

محفلین
مر گیا میں پہ مرے باقی ہیں آثار ہنوز
تر ہیں سب سر کے لہو سے درودیوار ہنوز

شاعر: میر تقی میر
 

نوید صادق

محفلین
یہ ہم جو ہجر میں دیوار و در کو دیکھتے ہیں
کبھی صبا کو کبھی نامہ بر کو دیکھتے ہیں

شاعر: غالب
 

عمر سیف

محفلین
لب پر کسي کا بھي ہو، دل ميں تيرا نقشا ہے
اے تصوير بنانے والي، جب سے تجھ کو ديکھا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top