بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اظہار محبت نہ کیا بس اسی ڈر سے
ایسا نہ ہو گر جاؤں کہیں ان کی نظر سے
(فیاض ہاشمی)
 

نوید صادق

محفلین
آنکھ میں اترا ہوا تھا شام کا پہلا ستارہ
رات کالی سر پہ تھی۔۔۔ اور سرد بستر سامنے تھا

شاعر: بانی
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھیں سمندروں کے تعاقب میں بھیج دیں
لیکن قدم حَباب سے آگے نہیں گیا
(فاخرہ بتول)
 

عمر سیف

محفلین
اس دیارَ چشم و لب میں دل کی یہ تنہائیاں
اِن بھرے شہروں میں بھی شامِ غریباں دیکھیے
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو ہم آگاہ تھے صیاد کی تدبیر سے
ہم اسیرِ دامِ گل اپنی خودی سے ہو گئے
(ساغر نظامی)
 

ظفری

لائبریرین
یادوں‌کا ایک جھونکا آیا ہم سے ملنے برسوں ‌بعد
پہلے اتنا روئے نہیں تھے جتنا روئے برسوں بعد
 

شمشاد

لائبریرین
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں آتی اب آوازِ جرس بھی
غبارِ کارواں ہے اور میں ہوں
(جوش ملیح آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہوا جیسے بجلی سی چمکی وہاں اور کیا ہو بیاں
آنکھ کھلتے ہی دیکھا سب ٹھیک تھا، دل وہیں رہ گیا
(خالد)
 

الف عین

لائبریرین
اتر گیا ہے وہ دریا جو تھا چڑھاؤ پر
بس اب جماؤ کناروں پہ پتھروں کا ہے
اسعد بدایونی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top