دو دلوں کواُجاڑ کے ہنسنا یہ زمانے کی عادتیں نہ گئیں (ایاز احمد)
الف عین لائبریرین جون 5، 2007 #402 نہ دوائیں پر اثر ہیں نہ دعائیں کیا بتائیں تجھے اپنے دل کی حالت جو بتائیں کیا بتا ئیں اعتبار ساجد
شمشاد لائبریرین جون 5، 2007 #403 نجانے کون سی رُت میں بچھڑ گئے وہ لوگ جو اپنے دل میں بہت احترام رکھتے تھے (نوشی گیلانی)
ظ ظفری لائبریرین جون 5، 2007 #404 یوں تو غلط نہیں ہے چہروںکا تاثر بھی مگر لوگ ویسے نہیں ، جیسے نظر آتے ہیں
شمشاد لائبریرین جون 5، 2007 #405 نمیَ آنکھوں سے جاتی ہی نہیں ہے ستم اس دِل نے اِتنا سہہ لیا ہے (نوشی گیلانی)
ظ ظفری لائبریرین جون 5، 2007 #406 یہ ٹھیک ہے کوئی مرتا نہیں جدائی میں خدا کسی کو کسی سے مگر ، جدا نہ کرے
شمشاد لائبریرین جون 5، 2007 #407 یہ آسماں میں سیاہی بکھیر دی کس نے ہمیں تھا شوق بہت اس میں رنگ بھرنے کا (بانی)
محمد وارث لائبریرین جون 5، 2007 #408 آ کے سجادہ نشیں ہوا قیس میرے بعد نہ رہی دشت میں خالی کوئی جا میرے بعد میر
محمد وارث لائبریرین جون 5، 2007 #410 احباب سے معذرت کے پہلے غلط لفظ سے شعر لکھ دیا تھا۔ صحیح کر دیا ہے، اسی دوران میری غلطی کی وجہ سے، ظفری صاحب نے صحیح لفظ شعر لکھ دیا یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے احسان دانش
احباب سے معذرت کے پہلے غلط لفظ سے شعر لکھ دیا تھا۔ صحیح کر دیا ہے، اسی دوران میری غلطی کی وجہ سے، ظفری صاحب نے صحیح لفظ شعر لکھ دیا یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے ساتھ چل موجِ صبا ہو جیسے احسان دانش
سارہ خان محفلین جون 5، 2007 #411 یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو
محمد وارث لائبریرین جون 5، 2007 #412 وہ کہ ہر ایک بات سے مکرتا جائے دل وہ ظالم کہ اسی شخص پہ مرتا جائے عالمتاب تشنہ
شمشاد لائبریرین جون 5، 2007 #413 یہ نام ممکن نہیں رہے گا، مقام ممکن نہیں رہے گا غرور لہجے میں آ گیا تو کلام ممکن نہیں رہے گا (نوشی گیلانی)
یہ نام ممکن نہیں رہے گا، مقام ممکن نہیں رہے گا غرور لہجے میں آ گیا تو کلام ممکن نہیں رہے گا (نوشی گیلانی)
سارہ خان محفلین جون 5، 2007 #414 اجالے اپنی یادوںکے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
شمشاد لائبریرین جون 5، 2007 #415 یہ حکمت ملکوتی، یہ علم لا ہوتی حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
عمر سیف محفلین جون 6، 2007 #416 نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سے خواب آ، آ کے مری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں
الف عین لائبریرین جون 6، 2007 #417 نہ جانے کیا کہا اس نے بہت ہی آہستہ فضا کی ٹھہری ہوئی سانس پھر سے چلنے لگی شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین جون 6، 2007 #418 یہ لوگ کیوں مجھے پہچانتے نہیں ‘محسن‘ میں سوچتا ہوں کہاں رہ گیا میرا چہرہ (محسن نقوی)
سارہ خان محفلین جون 6، 2007 #419 ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں
شمشاد لائبریرین جون 6، 2007 #420 نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر تُو شاھین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں (علامہ)