بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نیند میں کوئی اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہے
کال کنویں میں گونجتی ہے، آواز کسی سودائی کی
(گلزار)
 

qaral

محفلین
یہ کہ چھیڑتی ہے ہمیں دل گرفتگی

گھبرا گئے ہیں آپ تو باہر ہی لے چلیں
 

شمشاد

لائبریرین
نقدِ جاں صرف ہوا خلفتِ ہستی میں‌ فراز
اب جو زندہ ہیں تو کچھ سانس ادھارے لے کر
(احمد فراز)
 

qaral

محفلین
روٹھا ہوا تھا ہنس تو پڑا مجھ کو دیکھکر

مجھ کو تو اس قدر بھی دلاسا بہت لگا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ خواہش تھی کہ ہم کُچھ دُور تک تو ساتھ چلتے
ستاروں کا مگر کوئی اِشارا ہی نہیں ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جس کو دیکھتے ہو تم ضرورتوں کی بات ہے
جوشاعری میں ہے کہیں وہ خُوش بیان اور ہے
(نوشی گیلانی)
 

محمد وارث

لائبریرین
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی نہ چین پایا تو کدھر جائیں گے

ذوق
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اک پیڑ ہے، آ اس سے مل کر رہ لیں ہم
یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
یار کو رغبتِ غیار نہ ہونے پائے
گلِ تر کو ہوسِ خار نہ ہونے پائے
(شبلی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top