نہ جانےہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
عمر سیف محفلین جون 11، 2007 #481 نہ جانےہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
شمشاد لائبریرین جون 11، 2007 #482 نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں (علامہ)
امیداورمحبت محفلین جون 12، 2007 #484 یہی دل تھا ترستا تھا مراسم کے لئے اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے ۔ ۔ (احمد فراز)
عمر سیف محفلین جون 12، 2007 #486 نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھ کو میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #487 آخر میں ہر تلاش کے جو قصر بند ہے مجھ کو اسی کے راز میں جانا پسند ہے (منیر نیازی)
الف عین لائبریرین جون 13، 2007 #488 یارو میںاس نظر کی بلندی کو کیا کروں سایہ بھی اپنا ڈھونڈتا ہوں آسمان پر شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین جون 13، 2007 #489 رنگت تیری زلفوں کی گھٹاؤں نے چرائی خوشبو تیرے آنچل سے ہواؤں نے اڑائی (نسیم اختر)
Q qaral محفلین جون 13، 2007 #490 یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دن جو تھک گیا ھے اب تو اس کو مختصر کر دے
الف عین لائبریرین جون 14، 2007 #492 اس سے بچھڑتے وقت میںرویا تھا خوب سا یہ بات یاد آئی تو پہروں ہنسا کیا محمد علوی
Q qaral محفلین جون 14، 2007 #493 انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کا لگانا کیا وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
شمشاد لائبریرین جون 14، 2007 #494 اب اس کی بات خالی ہے معنی سے اے منیر کہنے دے جو وہ کہتا ہے روکا نہ کر اسے (منیر نیازی)
Q qaral محفلین جون 14، 2007 #495 یوں بھی نہیں کہ میرے پاس ہے میرا وہ ہم نفس یہ بھی غلط کہ مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص
خاور بلال محفلین جون 14، 2007 #497 آہ یہ ظالم تلخ حقیقت، جتنے بھی سفینے غرق ہوئے اکثر اپنی موج میں ڈوبے، طوفاں سے ٹکرائے کم
الف عین لائبریرین جون 14، 2007 #498 مانا کہ آندھیوں نے ستم بھی کیے مگر اکثر ہوائیں ہم کو بہت مہرباں ملیں ما بدولت
شمشاد لائبریرین جون 14، 2007 #499 نہ ستارے میں ہے، نَے گردشِ افلاک میں ہے تیری تقدیر میرے نالہ بیباک میں ہے (علامہ)
عمر سیف محفلین جون 14، 2007 #500 یہ کہکشاں تیرے قدموں میں آ بچھے گی بتول کسی کا رہنا پڑے گا تجھے مگر، ہو کر