بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرارِ محبوبی نہیں
ان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
محتسب کی خیر، اونچا ہے اسی کے فیض سے
رند کا ، ساقی کا، مے کا، خم کا ،پیمانے کانام
(فیض احمد فیض)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں‌ تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں، تری آس، تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی مرے کان میں، میرے ساتھ آ، اسے بھول جا

امجد اسلام امجد
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں وابستگی، واں برہمی، کیا جانیے کیوں ہے؟
نہ ہم اپنی نظر سمجھے نہ ہم اُن کی ادا سمجھے

فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
نگاہِ دل نشیں ہوئی خیالِ دلکشا ہوا
انہیں سے جب ہوا رقم غموں کا سلسلہ ہوا

سرور عالم راز سرور
 

عمر سیف

محفلین
ایک پرواز دکھائی دی ہے
تیز آواز دکھائی دی ہے
جس کی آنکھوں میں کٹی تھی صدیاں
اس نے صدیوں کی جدائی دی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یوں اور بہت عیب ہیں سرور میں ولیکن
کمبخت محبت میں تو یکتا نظر آیا
(سرور عالم راز سرور)
 

الف عین

لائبریرین
یہ چڑیا بھی مری بیٹی سے کتنی ملتی جلتی ہے
جہاں بھی شاخِ گل دیکھی کہ جھولا ڈال دیتی ہے
منور رانا
 

شمشاد

لائبریرین
ی۔ہ تم۔اش۔۔ہ گاہِ عالم خ۔وب ہے لی۔ک۔ن ہ۔م۔یں
دیکھنے سے خود کو فرصت ہو نہ گر، دیکھے گا کون!

سرور عالم راز سرور
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top