نہ ملتا ہے سرِ راہ نہ ہی وہ محفل میں آتا ہے کہ اس کو جب بھی آنا ہو ہمیشہ دل میں آتا ہے
عمر سیف محفلین جولائی 17، 2007 #661 نہ ملتا ہے سرِ راہ نہ ہی وہ محفل میں آتا ہے کہ اس کو جب بھی آنا ہو ہمیشہ دل میں آتا ہے
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 17، 2007 #662 یہ شرط ہے دستک ہو اگر دستِ یقیں سے در چھوڑ کے دیوار بھی کُھل جائے کہیں سے
عمر سیف محفلین جولائی 17، 2007 #663 یاد کرکے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی ایک قصہ ہوں پُرانا سا ، بھلا دے مجھے
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 17، 2007 #664 یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسے تمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے۔
سارہ خان محفلین جولائی 18، 2007 #666 ادائے خاص سے غالب ہوا ہے نکتہ سرا صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #667 یا جاتے ہوئے مجھ سے لپٹ جاتی تھیں شاخیں یا میرے بلانے سے صبا تک نہیں آتی
الف عین لائبریرین جولائی 18، 2007 #668 یہ حقیر سا تحفہ ، کتنا بیش قیمت ہو جب وہ سب سے چھپ کر دے اک اکیلے کمرے میں ننھی سیپ میں رکھ کر پیار کا سمندر دے
یہ حقیر سا تحفہ ، کتنا بیش قیمت ہو جب وہ سب سے چھپ کر دے اک اکیلے کمرے میں ننھی سیپ میں رکھ کر پیار کا سمندر دے
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #669 یہ مانا بھیج دے گا ہم کو محشر سے جہنم میں مگر جو دل پہ گزرے گی وہ دل ہی جانتا ہوگا
سارہ خان محفلین جولائی 18، 2007 #671 نہ تیر کماں میں ہے نہ صیاد کمیں میں گوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #672 یونہی شاید تسلّی ہو مری خستہ مزاجی کی میں اپنی خاک ہی کوئے ہنر میں رول کر دیکھوں
نوید ملک محفلین جولائی 18، 2007 #673 نیم شب کی خامشی میں بھیگتی سڑکوں پہ کل تیری یادوں کے جلو میںگھومنا اچھا لگا
عمر سیف محفلین جولائی 18، 2007 #674 احساس کی قندیل سے روشن ہو جس کا دل اس کو کبھی جگنو کی ضرورت نہیں رہی
نوید ملک محفلین جولائی 18، 2007 #675 یہ راہ اکیلی کاٹی ہے یاں ساتھ نہ کوئی یار چلے اُس پار نہ جانے کیا پائیں اِس پار تو سب کچھ ہار چلے
عمر سیف محفلین جولائی 19، 2007 #676 یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی میری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
سارہ خان محفلین جولائی 20، 2007 #677 یہ کہاں کی دوستی ہے بنے ہیں دوست ناصح کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غمگسار ہوتا
الف عین لائبریرین جولائی 20، 2007 #678 اب کے ہم بچھڑیں تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں فراز
سارہ خان محفلین جولائی 20، 2007 #679 نہیں فرصت یقیں مانو ہمیں کُچھہ اور کرنے کی تیری باتیں تیری یادیں بہت مصروف رکھتی ہیں
نوید ملک محفلین جولائی 20، 2007 #680 نہ تجھ سے ہے نہ گلہ آسمان سے ہو گا تری جدائی کا جھگڑا جہان سے ہو گا