بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ اشکوں کی فراوانی سے دھندلائی ہوئی آنکھیں
تری رعنائیوں کی تمکنت کو بھول جائیں گی
(فیض احمد فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
سرور ہم ان کی فکر بھی کر لیں گے ایک دن
اپنی تلاش سے ہمیں فرصت اگر ملے

سرور عالم راز سرور
 

عمر سیف

محفلین
یہ جو اِک مور سا میرے آنگن میں ہے
جب نہیں بولتا میں نہیں بولتی
میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی
جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی
 

شمشاد

لائبریرین
”یہ بزمِ دہر اور یہ ابنائے روزگار!“
ہوتا ہے کیا زمانے میں ایسا سبھی کے ساتھ؟

پہلا مصرعہ راز چاند پوری کا ہے جو سرور نے اپنے شعر میں استعمال کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نہیں دیکھا کسی نے رنج و غم ہے کس لیے!
اہلِ دنیا صرف اندازِ فغاں دیکھا کیے!

سرور
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے
یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے
کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟

ساحر لدھیانوی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top