اُسے کہنا! بہت نامراد شے ہے جنوں اُسے کہنا! مجھے ہے بہت جنوں اس کا
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #681 اُسے کہنا! بہت نامراد شے ہے جنوں اُسے کہنا! مجھے ہے بہت جنوں اس کا
نوید ملک محفلین جولائی 20، 2007 #682 اس قدر گوندھنا پڑتی ہے لہو سے مٹی ہاتھ گھل جاتے ہیں تو کوزہ گری آتی ہے
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #683 یہ جو اِک مور سا میرے آنگن میں ہے جب نہیں بولتا میں نہیں بولتی میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی
یہ جو اِک مور سا میرے آنگن میں ہے جب نہیں بولتا میں نہیں بولتی میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #684 یوں تو مرنے کے لئے زہر پیتے ہیں سبھی زندگی ! تیرے لئے زہر پیا ہے ہم نے
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #685 یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھ اس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #686 ضبط نے کہا: میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
ضبط نے کہا: میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #688 نیند کا قرض ہے برسوں سے مری آنکھوں پر وقت کو ہوگی ضرورت تو جگا لے گا مجھے
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #689 یہ وہی تنہائی ہے جس سے بہل جاتا تھا دِل یہ وہی تنہائی ہے اب جس سے گھبراتا ہوں میں
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #690 نہ کسی موج کا نغمہ ہے نہ گرداب کا رقص جانے کیا بات ہے ،خاموش ہے سارا دریا
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #691 اگر میں پوچھتا بادل کدھر کو جاتے ہیں جواب میں کوئی آنسو بہایا کرتا تھا
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #692 اپنا آپ بھی کھویا ہم نے، لوگوں سے بھی چُھوٹا ساتھ اک سائے کی دُھن نے ہم کو کیسے کیسے خوار کیا
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #694 وہ بھولتا ہے نہ دل میں اتارتا ہے مجھے ہمیشہ مار محبّت کی مارتا ہے مجھے
نوید ملک محفلین جولائی 20، 2007 #695 یہ اچانک جو اجالا سا ہوا جاتا ہے دل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہو گا
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #696 ایسے تو زمانہ مجھے جینے نہیں دے گا میں کچھ بھی نہیں تیرا مگر میرا بھرم رکھ
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #697 ہاتھ الجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں اب بتا! کون سے دھاگے سے جدا کس کو کریں
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #698 نہ جانےہو گیا ہوں اس قدر حساس میں کب سے کسی سے بات کرتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 20، 2007 #699 نہ دوستی ے رہے نہ دشمنی سے رہے ہمیں تمام گلے اپنی آگہی سے رہے
عمر سیف محفلین جولائی 20، 2007 #700 یہ خِزاں کی زَرد سی شام میں، جو اُداس پیڑ کے پاس ہے یہ تمہارے گھر کی بہار ہے، اسے آنسوؤں سے ہرا کرو