بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہ جس کی شکل ہے کوئی، نہ جس کا نام ہے کوئی
اک ایسی شئے کا کیوں ہمیں ازل سے انتظار ہے
(شہریار)
 

شمشاد

لائبریرین
نسبتِ نام سے اس کی ہے یہ رقبہ کہ رہے
ابداً پشتِ فلک خم شدۂ نازِ زمیں
(چچا)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



اپنی اپنی انا کو بُھلایا جا سکتا تھا
شاید سارا شہر بچایا جا سکتا تھا


کلام : سعداللہ شاہ



 

عیشل

محفلین
یاس کی ایک نرم سی ٹھوکر
نشے کیا کیا اتار دیتی ہے
کون مرتا ہے موت کے ہاتھوں
زندگی آپ مار دیتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز
نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا
 

سارہ خان

محفلین
نکل کے حلقئہ شام و سحر سے جائیں کہیں
زمیں کے ساتھ نہ مل جائیں یہ خائیں کہیں

امجد اسلام امجد
 

شمشاد

لائبریرین
یاں آب و دانہ موسمِ گل میں حرام ہے
زنارِ واگسستہ ہے موجِ صبا مجھے
(غالب)
 

عمر سیف

محفلین
یہ بھی ممکن ہے کوئی روکنے والا ہی نہ ہو
یہ بھی ممکن ہے یہاں مجھ کو زمانے لگ جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
نفسِ قیس کہ ہے چشم و چراغِ صحرا
گر نہیں شمعِ سیہ خانۂ لیلی نہ سہی
(غالب)
 

عیشل

محفلین
یہ کیسا نشہ ہے،میں کس عجب خمار میں ہوں
تو آکے جا بھی چکا ہے میں انتظار میں ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلی نہ سہی
امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی
(غالب)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top