بے وقوفانہ بات جس پر آپ بچپن میں دل و جان سے یقین رکھتے تھے!

نوشاب

محفلین
عزیزی! اب تو بچہ تین ماہ شکم مادر میں مشکل سے گزارتا ہے، کہ والدین اس کی نشوونما، ملبوسات، نام اور دیگر ملحقہ امور سوشل میڈیا پہ خلق خدا سے زیر مشاورت و صیغہ اطلاع میں لے آتے ہیں
واقعی اب حالات بہت بدل گئے ہیں ۔
پہلے یہ ایک راز ہوتا تھا بچے کی پیدائش تک۔
 

سین خے

محفلین
میں بچپن میں انگوٹھا چوسنے کی بہت شوقین تھی۔ میری یہ عادت چھڑوانے کے لئے مجھے یہ یقین دلوایا گیا کہ انگوٹھا چوسنے سے بگز بنی کی طرح دانت باہر نکل آتے ہیں۔
 

شکیب

محفلین
یہ اور اس طرح کی اور بہت سی باتیں بڑوں نے دراصل تہذیب سکھانے کے لیے گھڑی ہوئی ہیں۔ :)
پتہ نہیں کس نے ایک بار کہا تھا کہ وتر کے بغیر عشاء کی نماز پڑھو تو نماز ہی نہیں ہوتی... سارے دوستوں کو عشاء کے بعد پکڑ پکڑ کر وتر پڑھائی تھی!
 

یاز

محفلین
ہانڈیاں چاٹنے یعنی ان میں بچا ہوا سالن وغیرہ کھانے والے کی شادی پہ خوب بارش ہوتی ہے۔
 

اے خان

محفلین
شادی کے موقعے پہ بارات وغیرہ کو پانی پلانے سے جلدی شادی ہو جاتی ہے۔
عزیزی اے خان متوجہ ہوں۔
ہمارے ہاں گاؤں کئی بار بارات آئی ہے. بارات میں پانی دینا یہ تو ہم نے کئی بار کیا ہے لیکن افسوس ابھی تک کنوارے ہیں خیر نئی نویلی پرائی دلہن کو خوب آنکھ بھر کر دیکھ کر دلہے کو دل میں خوب لتاڑتے ہیں
 

فرقان احمد

محفلین
شادی کے موقعے پہ بارات وغیرہ کو پانی پلانے سے جلدی شادی ہو جاتی ہے۔
عزیزی اے خان متوجہ ہوں۔

ہانڈیاں چاٹنے یعنی ان میں بچا ہوا سالن وغیرہ کھانے والے کی شادی پہ خوب بارش ہوتی ہے۔
ترتیب کا خیال رکھیے گا اے خان بھائی! :)
 
Top