تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

جاسم محمد

محفلین
اوئے مریکا تیری خیر نہیں ہن، کیہ بنیا ؟؟
سابقہ حکومتوں میں لئے اربوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے ہیں۔ عالمی دہشتگردی کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنا ہے تاکہ معیشت بہترہو سکے۔ گدھے کو باپ بنا نا مجبوری ہے۔
 
سابقہ حکومتوں میں لئے اربوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے ہیں۔ عالمی دہشتگردی کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنا ہے تاکہ معیشت بہترہو سکے۔ گدھے کو باپ بنا نا مجبوری ہے۔
سیدھا سیدھا کہیں جی۔۔۔

نا یہ وہ والے قرضے ہیں نا یہ وہ والی آئی ایم ایف ہے۔
 

ابوعبید

محفلین
سابقہ حکومتوں میں لئے اربوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے ہیں۔
تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ ہر وہ کام جس کی مخالفت کی بنیاد پہ یہ سیاست کرتے ہیں وہی کام جب خود کرتے ہیں تو مجال ہے کہ ذرہ برابر بھی شرمندہ ہوتے ہوں ۔
پشاور میں میٹرو بس سے لے کر حکومت میں آکر قرضے لینے تک ہر وہ کام جو دوسری حکومتوں کے لیے ناجائز ہوتا ہے وہ پی ٹی آئی کے لیے جائز ہو جاتا ہے ۔ :bashful:

گدھے کو باپ بنا نا مجبوری ہے
ایک بات کا کریڈٹ ضرور جاتا ہے تحریک انصاف کو :
کہ لاہور میں پچھلی حکومتوں نے تو گدھا صرف کھایا اور کھلایاتھا بس ۔ جب کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شیئر کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے
جی بہتر۔
ویسے تو پہلی بھی ایک نسبتا بہتر صحافی کی ریٹویٹ تھی اور مجھ جیسے بہت سے شیروانی کی وجہ سے دھوکہ کھا گئے۔
خان صاحب کی ابھی جو شیئر کر رہی ہوں اس کی تحقیق کر لی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بے جا اور غیر ضروری تنقید۔
جب حکمران یا کوئی بھی بااختیار چھوٹی چھوٹی باتوں کو شو آف اور مارکیٹنگ کا ذریعہ بنانے لگے تو یہ بے جا تنقید نہیں ہوتی۔ ملٹری سیکٹری رہائش گاہ اور وزیراعظم کی آج کی منزل سڑک پر تقریبا آمنے سامنے ہیں۔ روزانہ خان صاحب اور ان کی ٹیم کی سادگی اور ہدایت شعاری کے قصے سن سن کر کان پک چکے ہیں اور آنکھیں تھک چکی ہیں۔
عمران خان اب ہم سب کے وزیر اعظم ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر قول و فعل میں تضاد نظر آئے تو آپ کسی کو اس پر تبصرہ کرنے سے 'بے جا تنقید' کا نام دے کر نہیں روک سکتے۔
ہم فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے، بزنس کلاس میں کر لیں گے۔ بہت اچھی بات ہے لیکن اس کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے وقت آنے پر اس کا عملی مظاہرہ کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہم فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے، بزنس کلاس میں کر لیں گے۔ بہت اچھی بات ہے لیکن اس کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے وقت آنے پر اس کا عملی مظاہرہ کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔
آج وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کے 40 کاروں سے زائد پروٹوکول کی بجائے5 سے 7 کاروں پر گزارہ کر کے عملی مظاہرہ کیا۔ آپ نے اس پر بھی تنقید کر دی۔یعنی آپ کو مطمئن کرنا ممکن نہیں
نواز شریف کے پروٹوکول میں 40 سے زائد کاریں
عمران خان کے پروٹوکول میں 7 کاریں جس میں سے 3 سیکیورٹی کی اور 2دیگر وفاقی وزرا کی ہیں
Untitled-1.jpg
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کے مطابق وزرا کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دئے۔ جبکہ سابقہ حکومت کی شاہ خرچیاں بھی بتا دیں۔
 

جان

محفلین
جب حکمران یا کوئی بھی بااختیار چھوٹی چھوٹی باتوں کو شو آف اور مارکیٹنگ کا ذریعہ بنانے لگے تو یہ بے جا تنقید نہیں ہوتی۔ ملٹری سیکٹری رہائش گاہ اور وزیراعظم کی آج کی منزل سڑک پر تقریبا آمنے سامنے ہیں۔ روزانہ خان صاحب اور ان کی ٹیم کی سادگی اور ہدایت شعاری کے قصے سن سن کر کان پک چکے ہیں اور آنکھیں تھک چکی ہیں۔
عمران خان اب ہم سب کے وزیر اعظم ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر قول و فعل میں تضاد نظر آئے تو آپ کسی کو اس پر تبصرہ کرنے سے 'بے جا تنقید' کا نام دے کر نہیں روک سکتے۔
ہم فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے، بزنس کلاس میں کر لیں گے۔ بہت اچھی بات ہے لیکن اس کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے وقت آنے پر اس کا عملی مظاہرہ کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔
میرا سادہ سا سوال ہے کہ کیا یہ ویڈیو کلپ قول و فول میں تضاد واضح کر رہا ہے؟ یا ہم موقع کی تلاش میں ہیں کہ تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ پائے۔
 

ابوعبید

محفلین
میرا سادہ سا سوال ہے کہ کیا یہ ویڈیو کلپ قول و فول میں تضاد واضح کر رہا ہے؟ یا ہم موقع کی تلاش میں ہیں کہ تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ پائے۔
تحریک انصاف بھی تواپوزیشن میں رہ کے یہی کرتی رہی ہے بھائی ۔ بے جا تنقید۔:)

اب اگر دوسرے لوگ تحریک انصاف کو برداشت کر رہے ہیں تو آپ بھی برداشت کریں :go-away:
 

جان

محفلین
تحریک انصاف بھی تواپوزیشن میں رہ کے یہی کرتی رہی ہے بھائی ۔ بے جا تنقید۔:)

اب اگر دوسرے لوگ تحریک انصاف کو برداشت کر رہے ہیں تو آپ بھی برداشت کریں :go-away:
اول تو میں تحریک انصاف کا رکن نہیں بھائی کہ ان کی بے جا تنقید کا جواز پیش کروں اور دوم ہم بھی برداشت کر رہے ہیں بھائی لیکن مجھے اس ویڈیو سے کچھ ثابت ہوتا دکھائی نہیں دیا اس لیے حقیر سی رائے پیش کی البتہ ممکن ہے میرے علاوہ سب کو نظر آیا ہو۔ :)
عید کے چاند کی طرح۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اول تو میں تحریک انصاف کا رکن نہیں بھائی کہ ان کی بے جا تنقید کا جواز پیش کروں اور دوم ہم بھی برداشت کر رہے ہیں بھائی لیکن مجھے اس ویڈیو سے کچھ ثابت ہوتا دکھائی نہیں دیا اس لیے حقیر سی رائے پیش کی البتہ ممکن ہے میرے علاوہ سب کو نظر آیا ہو۔
مسئلہ آپ کا نہیں ناقدین کی بغض و تعصب سے بھری نظروں کا ہے۔ یہاں پروٹوکول میں کل 7 کاریں ان کو 17 دکھائی دے رہی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے دبنگ گفتگو۔ اقوام متحدہ کا خطاب اردو میں کرنے پر زور دے دیا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میرا سادہ سا سوال ہے کہ کیا یہ ویڈیو کلپ قول و فول میں تضاد واضح کر رہا ہے؟ یا ہم موقع کی تلاش میں ہیں کہ تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ پائے۔
جی میرے نزدیک کر رہا ہے۔ بگل بجانا بند کر دیں اور عوام کو عمل کر کے دکھائیں کہ کیا تبدیلی آئی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
جی میرے نزدیک کر رہا ہے۔ بگل بجانا بند کر دیں اور عوام کو عمل کر کے دکھائیں کہ کیا تبدیلی آئی ہے۔
بچوں کی نمائندگی کے لئے الگ قومی چینل کا قیام۔ بین الاقوامی آڈینس کے لئے انگریزی قومی چینل۔ پی ٹی وی سپورٹس کو خصوصی کرکٹ چینل ۔ اور کرکٹ کے علاوہ پاکستانی کھیلوں کے لئے الگ چینل بنایا جائے گا۔ تبدیلی آنا تو شروع ہو گئی ہے
 
Top