تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

زرقا مفتی

محفلین
دوسروں کی بات چھوڑیں ابھی ایک مراسلہ قبل ہی آپ خودفرما رہی تھیں کہ آپ ان کو مارو گے تو وہ آپ کو ماریں گے۔ یہ ایجنسیوں والا چکر بیچ میں کہاں سے آ ٹپکا؟۔
میں نے فوج اور طالبان کی جنگ کی بات کی معصوم بچوں پر حملہ کرنے میں نہ تو طالبان کا مفاد ہے اور نہ ہی فوج کا ہاں غیر ملکی دشمنوں کا ہو سکتا ہے
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے فوج اور طالبان کی جنگ کی بات کی معصوم بچوں پر حملہ کرنے میں نہ تو طالبان کا مفاد ہے اور نہ ہی فوج کا ہاں غیر ملکی دشمنوں کا ہو سکتا ہے

یہ خارج از امکان تو نہیں کہ شہریوں پر حملے کے پیچھے غیر ملکی دشمنوں کا ہاتھ ہو، لیکن اگر ایسا ہے بھی تو طالبان کے ترجمان کا کوئی تردیدی بیان کیوں جاری نہیں ہوتا؟
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ کوئی پہلی دفعہ نہین اس سے پہلے بھی سرداروں مشران اور امیر صاحبان نے اس جبلت کو درجنوں بار استمال کیا اور ہر بار نتیجہ بالکل ایک جیسا ہوتا ہے ۔ پاکستان کے پانچ فیصد اس علاقے نے پاکستان کو 500 فیصد نقصان پہنچایا ہے ہر بار ۔ ان کے پاس جانیں دینے کی کوئی معقول وجہ ہو نا ہو ان کو لینی اور دینی ہی ہیں ۔ جو لوگ ابھی جوان ہوئے ہین وہ شاید اس بارے مین نہین جانتے کہ 1947 سے 2005 تک سیکنڑوں بار قبائلی تصادم ایک طرح سے جنگیں بنی رہیں انہی علاقوں میں قلعہ بند گھر بمباریاں اسلحہ اور خون و موت کا رقص نیا نہیں ان کو ایک بہانا چاہیے لڑنے کا چاہے کسی سے بھی ہو اور اس بار بد قسمتی سے پاکستان کی باری تھی اور جو کچھ ہوا وہ اندھوں کے علاوہ سب کے سامنے ہے کہ کیسا حشر نشر ہوا ہے ملک کا افواج کا اور عوام کا ۔ چھاونیاں چوکیاں تھانے مساجد جلسے جلوس محفلین بیٹھکیں درباریں مزاریں بازار سکول قہوہ خانے سڑکیں بسیں گاڑیاں گھر مدرسے پارک میلے ائیر پورٹ اور ہر طبقے کا ہر علاقے کا ہر عمر کے انسانوں کا خون اس طرح بہایا گیا کہ شاید ااس زمین پر پہلے کبھی ایسا بہا ہو یہ ہے جہاد ۔
جب ہماری فوج جانتی ہے کہ افغان ایک وحشی قوم ہیں تو افغانستان کے معاملات سے علیحدگی کیوں نہیں اختیار کرتی۔ افغان بارڈر کو سیل کیوں نہیں کیا جاتا۔ نیٹو رسد بند کیوں نہیں کی جاتی۔افغان مہاجرین کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جاتا
جنگلی جانور کو بھی سدھارا جا سکتا ہے یہ تو پھر انسان ہیں انہیں تعلیم کیوں نہیں دی جاتی
ہمارے ملک اور معاشرے کو افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی سے جتنا نقصان ہوا ہے شاید بھارت دشمنی سے نہیں ہوا۔
کچھ روایات کے مطابق یہاں قابیل کی نسل رہتی ہے قتل و غارت گری جس کا مقدر ہے
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ خارج از امکان تو نہیں کہ شہریوں پر حملے کے پیچھے غیر ملکی دشمنوں کا ہاتھ ہو، لیکن اگر ایسا ہے بھی تو طالبان کے ترجمان کا کوئی تردیدی بیان کیوں جاری نہیں ہوتا؟
اگر آپ منطقی انداز سے سوچیں تو ٹی ٹی پی طالبان کے نہیں امریکی یا پاک دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہے ۔ اصل طالبان ان سے جُدا ہیں
 
عسکری

معطل
جب ہماری فوج جانتی ہے کہ افغان ایک وحشی قوم ہیں تو افغانستان کے معاملات سے علیحدگی کیوں نہیں اختیار کرتی۔ افغان بارڈر کو سیل کیوں نہیں کیا جاتا۔ نیٹو رسد بند کیوں نہیں کی جاتی۔افغان مہاجرین کو ملک بدر کیوں نہیں کیا جاتا
ہمارے ملک اور معاشرے کو افغانستان کے معاملات میں دخل اندازی سے جتنا نقصان ہوا ہے شاید بھارت دشمنی سے نہیں ہوا۔
کچھ روایات کے مطابق یہاں قابیل کی نسل رہتی ہے قتل و غارت گری جس کا مقدر ہے
انٹرنیشنل معاملات اتنے سیدھے سادے ہوتے کاش ۔:(
 
عسکری

معطل
اگر آپ منطقی انداز سے سوچیں تو ٹی ٹی پی طالبان کے نہیں امریکی یا پاک دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہے ۔ اصل طالبان ان سے جُدا ہیں
مجھے سخت افسوس ہے کہ میں نے ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے لیے اتنی بڑی پوسٹ لکھی لعنت مجھ پر :angry:
 
حسان خان

لائبریرین
افغان وحشی قوم نہیں ہے، نہ ہی قبائلی علاقے کے لوگ وحشی یا جانور ہیں۔ وہ بیچارے بھی ویسے ہی اس آفت کا شکار ہیں، جیسے ہم اور آپ ہیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
افغان وحشی قوم نہیں ہے، نہ ہی قبائلی علاقے کے لوگ وحشی یا جانور ہیں۔ وہ بیچارے بھی ویسے ہی اس آفت کا شکار ہیں، جیسے ہم اور آپ ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آفت کا شکار ہیں تو آفت لانے والے امریکہ کو نکالنے پر زور دیجئے اور جنگ بندی کی حمایت کرنے والے عمران خان کے موقف کی تائید کیجیے
 
عمران ارشد

محفلین
اب آپ خود بتائیں میں کس منہ سے ان صاحب یا عمران خان کو ووٹ ڈالوں گا؟​
ہمیں تو پھر آزمائے ہوئے لوگوں کو ہی دوبارہ ووٹ دینے پڑیں گے یا اس سے بہتر ہے ووٹ ہی نا کاسٹ کریں​

پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی میں سے جو آپ کو بہتر لگے اسے ووٹ دے دیں۔
ووٹ کاسٹ نہ کر کے آپ موجودہ حالت کیسے تبدیل کریں گے؟؟
 
حسان خان

لائبریرین
اور ہم سمجھتے تھے آپ تاریخ بھی جاانتے ہین ثقافت کے ساتھ ساتھ :whistle:

بھائی جان، مجھے کسی بھی گروہ کی یوں تعمیم سخت ناگوار گزرتی ہے۔ جس قبائلی علاقے نے طالبان دیے ہیں، اُسی قبائلی علاقے سے شاہد آفریدی جیسے لوگ بھی تو اٹھے ہیں۔ آپ اُن لوگوں کا انسانی رخ دیکھنے کی بھی تو کوشش کیجیے۔
 
عسکری

معطل
بھائی، مجھے کسی بھی گروہ کی یوں تعمیم سخت ناگوار گزرتی ہے۔ جس قبائلے علاقے نے طالبان دیے ہیں، اُسی قبائلی علاقے سے شاہد آفریدی جیسے لوگ بھی اٹھے ہیں۔ اُن لوگوں کا انسانی رخ دیکھنے کی بھی تو کوشش کیجیے۔
آپ کی منطق کے حساب سے کہوں ؟ شاہد آفریدی نے کتنی جانیں بانٹی ہین لوگوں میں ؟ ایک بھی نہیں پر اسی علاقے نے ہماری 50 ہزار جانیں لے لی ہیں ۔ آپ جس چیز کا دفاع کر رہے ہیں ۔ یہ کینسر ہے اور یہ صرف وہ جانتے ہین جنہوں نے کچھ دیا ہے ۔ آپ کہہ سکتے ہیں بھائی ۔اگر کبھی آرام سے بیٹھ کر اسی علاقے اور ساری بیلٹ کی تاریخ اور جدید تاریخ پر نظر ڈالیں اور گزشتہ 50 سال پر نگاہ ڈالیں ایک غیر جانبدارانہ نظر آپکو لگے گا کہ میں غلط نہین کہہ رہا ۔
 
عسکری

معطل
انٹرنیشنل معاملات اتنے ٹیڑھے بھی نہیں ہوتے۔ ایران کو دیکھئے اُس نے افغان مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند رکھے اور ایسے مسائل سے دور ہے
یہ کس نے کہا آپ سے ؟
8 لاکھ 18 ہزار 9 سو 10 افغانی رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں ایران میں اور ایران ان چیزوں سے دور نہیں ہے وہاں پر بھی ویسٹرن فرنٹ پر آگ جل رہی ہے پر شدت کم ہے
یہ لیں آپکو یو این ایچ سی آر کی ڈوز :grin:
http://www.unhcr.org/cgi-bin/texis/vtx/page?page=49e486f96
 
معلومات کی درستگی کے لئے شکریہ مگر پاکستان میں تو تیس لاکھ کے لگ بھگ مہاجرین ہیں اور وہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل چکے ہیں
جبکہ ایران نے انہیں جبری واپس بھی دھکیلا اور سزائیں بھی دیں
 
عسکری

معطل
معلومات کی درستگی کے لئے شکریہ مگر پاکستان میں تو تیس لاکھ کے لگ بھگ مہاجرین ہیں اور وہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل چکے ہیں
جی تو کیا کریں ہم لوگوں کی پشتون ولی ہے ان کے ساتھ رشتے داری ہے ہمارے ایک صوبے کی ان سے اور اب وہی ان سے تنگ ہین جو ان کو یہاں لائے تھے :rolleyes:
 
اسی منہ سے دے دو یار اب الیکشن کی خآطر کون منہ تبدیل کراتا پھرے :grin:
یار آپ لوگ میرے منہ کے پیچھے ہی پڑ گئے ہو میں تو پہلے ہی اسے تبدیل کروانے کی سوچ رہا ہوں
ارے یار اسی منہ سے دے دینا۔ نہیں تو میرا منہ ادھار لے جانا۔۔۔ ۔۔:D
 
Top