میں نے کب کہا کہ تحریکِ انصاف دعوت وتبلیغ کے لئے ہےساجد صاحب تحریکِ انصاف ایک سیاسی جماعت ہے تحریکِ اصلاح معاشرہ یا تحریکِ اصلاحِ نوجوانان نہیں ہے
تحریکِ انصاف نے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی جمہوری سیاسی جماعت کی طرح ممبر سازی کی اور جماعتی انتخابات کروائے یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے۔
ممبر سازی کے لئے ارکان تو اسی معاشرے سے لینے تھے نا سو جیسا آپ کا معاشرہ یا جیسا آپ کا نوجوان ہے ویسے ہی رویے آپ کو دیکھنے کو ملے
لیکن ایک دو جماعتی الیکشن کے بعد یہ رویہ انشاا للہ تبدیل ہو جائے گا
گلی محلے کا کلچر تعلیم سے ہی بدل سکتا ہے اور تعلیم ہماری اولین ترجیہات میں سے ہے
نوجوان جیسا بھی ہو اس کی بحث نہیں ، بحث یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں جیسا شور شرابہ اور قانون شکنی پر اگر عمران خان پارٹی کی سطح پر توجہ نہیں دے سکتا تو پورے ملک کی قیادت کے حوالے سے ان کے آپشن مزید محدود ہو جائیں گے۔ پھر تبدیلی کا نعرہ وعدہ فردا ثابت ہو گا۔