ش
شہزاد احمد
مہمان
تحریکِ انصاف کی خامیاں گنوانے کے بعد کوئی مجھے یہ بتائے کہ اس سے بہتر جماعت دوسری کون سی ہے جسے ووٹ دیا جائے؟ اگر میں تحریکِ انصاف کو ووٹ نہ دوں تو کیا میں متحدہ اور اے این پی جیسی لسانی دہشت گرد جماعتوں کو ووٹ دوں، پی پی پی جیسی غنڈوں کی پشت پناہی کرنے والی جماعت کو ووٹ دوں، یا پھر کئی دفعہ کی آزمودہ، سندھی قوم پرستوں کی ہمنوا، اور سپاہِ صحابہ کی ہمدرد جماعت نواز لیگ کو ووٹ دوں؟ تحریکِ انصاف میں لاکھ برائیاں ہوں لیکن جب میں کراچی میں موجود دوسری جماعتوں سے اس کا موازنہ کرتا ہوں تو تحریکِ انصاف کافی بہتر نظر آتی ہے۔
کوئی شک نہیں، تحریک انصاف کراچی کے مسائل کے تناظر میں ایک بہتر جماعت ثابت ہو سکتی ہے ۔۔۔ یوں لگتا ہے کہ آنے والے برسوں میں ن لیگ پنجاب تک سمٹ آئے گی، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو جائے گی اس لیے تحریک انصاف کے پاس یہ موقع ہو گا کہ وہ ایک نئی جماعت کے طور پر پورے وفاق کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھرے لیکن معاملہ اتنا بھی سیدھا نہیں ہے ۔۔۔ تحریک انصاف خیبر پختون خواہ میں دائیں بازو کی جماعت بن کر سامنے آ رہی ہے، پنجاب میں وہ ایک روشن خیال لبرل پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے، سندھ میں ابھی یہ جماعت پورے طور پر داخل نہیں ہوئی، بلوچستان میں تحریک انصاف فی الوقت زیادہ نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ۔۔۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائی کہ ان کو کس طرف جانا ہے اس لیے اب بھی وقت ہے کہ وہ عام انتخابات کے بعد قوم کے سامنے اپنا لائحہ عمل رکھیں ۔۔۔ صرف ووٹ لینے کے لیے ہر صوبے میں الگ الگ پالیسی پر عمل پیرا ہونا مناسب معلوم نہیں ہوتا ۔۔۔
آپ کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ فی الوقت اپنے حلقے میں امیدواروں کا موازنہ کر کے ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ نے کس کو ووٹ دینا ہے ۔۔۔ بڑی جماعتوں بشمول تحریک انصاف میں سے کوئی بھی ایسی جماعت نہیں ہے ۔۔۔ کہ جس کی اعلیٰ قیادت کے قول اور فعل میں تضاد نہ پایا جاتا ہو ۔۔۔