تقریبِ ملاقات برائے اسلام آباد، راولپنڈی اور قرب و جوار کے احباب

الا تکہ ہاؤس کی سپیشلٹی چکن مکھنی کڑاہی، مٹن مکھنی کڑاہی اور بار بی کیو پلیٹر
واہ واہ واہ، واہ واہ واہ، واہ واہ واہ
مکرر
مکرر
یہ کھانےوالی بات ذرا تفصیل سے بیان کی جائے مصالحہ جات اور خوشبوؤں کا ذکر ذرا طوالت سے کیا جائے۔
 
بہت بہت شکریہ بھیا جانی۔
تیاری بھرپور تھی، شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ بھی پریس کرلی تھی اور 2-3 غزلیں بھی پاس رکھ لی تھیں کہ شاید موقع مل جائے ;)
تکہ بوٹی کے لئے 2 شاپر بھی جیب میں رکھ لئے تھے، تیسرا شاپر نہ ملنے پر بیگم سے ڈانٹ بھی پڑ گئی تھی
لیکن سوختہ اختری کہ ہفتے کی رات کو بیگم کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ECG, ETT, Echo وغیرہ کی بھاگ دوڑ سے فارغ ہوتے ہوتے منگل کا دن آ پہنچا۔ اتوار کی شام 7 بجے بالا تکہ کے تکوں کی خوشبو آنا شروع ہوگئی تھی۔ لیکن بیگم کے ہاتھوں تکہ بوٹی ہونے کے ڈر سے انہیں چھوڑ کر آنا مناسب نہ لگا۔
مجھے واقعی بہت افسوس ہے کہ آپ بھائیوں سے ملاقات کا موقع ضائع ہوگیا۔ خاص کر سید شہزاد ناصر بھیا سے ملاقات نہ ہونے کا زیادہ افسوس ہوا کہ اسلام آباد میں ان کی موجودگی کا علم ہونے کے بعد سے ملاقات کی خواہش بڑھ گئی تھی۔
خیر جیسے اللہ کی مرضی۔ آپ سب بھائیوں کے لئے بہت ساری دعائیں۔
 
بیگم کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ECG, ETT, Echo وغیرہ کی بھاگ دوڑ سے فارغ ہوتے ہوتے منگل کا دن آ پہنچا
اللہ خیر کرے
اس اذیت سے میں گزر چکا ہوں اللہ سے دعا کے کہ سب کی مشکلیں آسان کرے اور اپنے حبیب پاک کے صدقے سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
 
اللہ خیر کرے
اس اذیت سے میں گزر چکا ہوں اللہ سے دعا کے کہ سب کی مشکلیں آسان کرے اور اپنے حبیب پاک کے صدقے سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
آمین۔ جزاک اللہ۔
آپ سے ملاقات مجھ پر ادھار ہے، انشاءاللہ جلد ہی ملاقات ہوگی۔
 
ٹرمپ نگوڑے کا فون آنا تھا؛ اس لیے ہم پہنچ نہ سکے ۔۔۔!
معذرت، اس کا قصور نہیں، میں نے منع کر دیا تھا کال کرنے سے۔ مجھے لگا آپ محفلین سے ملاقات میں مصروف ہوں گے تو آپ کو ڈسٹرب کرنا مناسب نہ ہوگا، ورنہ ٹرمپ نے تو 3-4 بات مجھے سے ہاتھ جوڑ کر کال کرنے کی اجازت مانگی تھی :sneaky:
 
ماشا اللہ ۔ اب یہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ خواتین محفلین کو بھی ایسی نشست کا انعقاد کرنا چاہیے :)
ہو سکے تو محفلین کی زوجاؤں کو بھی مدعو کیجیئے گا، کچھ گھنٹے ہی سہی سکھ کا سانس تو نصیب ہوگا محفلین کو اور شاید زوجاؤں کو بھی ;)
اور محفلین کے بارے میں آپ کو وہ وہ جانکاری ملے گی کہ بس۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ان میں 'بانکا، سجیلا' نوجوان کون سا ہے؟ :)
نہیں ہم نہیں گئے دعوت میں
ٹرمپ نگوڑے کا فون آنا تھا؛ اس لیے ہم پہنچ نہ سکے ۔۔۔!
معذرت، اس کا قصور نہیں، میں نے منع کر دیا تھا کال کرنے سے۔ مجھے لگا آپ محفلین سے ملاقات میں مصروف ہوں گے تو آپ کو ڈسٹرب کرنا مناسب نہ ہوگا، ورنہ ٹرمپ نے تو 3-4 بات مجھے سے ہاتھ جوڑ کر کال کرنے کی اجازت مانگی تھی :sneaky:
حد ہوگئی یعنی کہ!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
بالکل، بالکل۔
اسلئے ہماری طرف سے تمام محفلین حضرات کو دعوت ہے کہ ہمارے ہاں تشریف لائیں۔ طعام و شراب کا سارا انتظام ہمارا۔ ساتھ میں رٹرن ٹکٹ بھی( اگر ضرورت پڑی تو).
اور سب سے اہم بات۔۔۔۔ملاقات کو عمر بھر کیلئے یادگار بنانے کی ذمہ داری بھی ہماری۔
نہ کرو بھیا، میں سچی مچی پہنچ جاؤں گا۔
ویسے ریاض میں شراب کے بعد حکومتی کارندی ملاقات کو یادگار بنا ہی دیں گے اور لمبی مہمان نوازی کے بعد ریٹرن بھی کر دیا جائے گا، تو اس میں آپ کا کیا کمال ہوا؟
 
میں جموں و کشمیر جو بھارت کی جھولی میں گرا ہوا ہے سے تعلق رکھتا ہوں
ارے واہ، پھر تو آپ سے کافی معلومات مل سکتی ہے۔ میں کشمیر پر ایک فلم سکرپٹ لکھ رہا ہوں، بلکہ لکھ چکا ہوں، انشاءاللہ جلد ہی شوٹنگ بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ کو کسی وقت زحمت دوں گا کچھ معلومت کی تصدیق کے لئے۔
 
ہو سکے تو محفلین کی زوجاؤں کو بھی مدعو کیجیئے گا، کچھ گھنٹے ہی سہی سکھ کا سانس تو نصیب ہوگا محفلین کو اور شاید زوجاؤں کو بھی ;)
اور محفلین کے بارے میں آپ کو وہ وہ جانکاری ملے گی کہ بس۔۔۔۔۔
آئیڈیا برا نہیں
اصل بات یہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا
 
م حمزہ

محفلین
ارے واہ، پھر تو آپ سے کافی معلومات مل سکتی ہے۔ میں کشمیر پر ایک فلم سکرپٹ لکھ رہا ہوں، بلکہ لکھ چکا ہوں، انشاءاللہ جلد ہی شوٹنگ بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ کو کسی وقت زحمت دوں گا کچھ معلومت کی تصدیق کے لئے۔
ماشاء اللہ۔ بندہ حاضر ہے جو کچھ بھی کرسکوں گا ضرور کروں گا۔
 
ناعمہ عزیز :)
محفلین کے حال پر رحم فرماتے ہوئے
ناعمہ عزیز ذرا پہلے مراسلے پر بھی غور کر لیں :)
ہو سکے تو محفلین کی زوجاؤں کو بھی مدعو کیجیئے گا، کچھ گھنٹے ہی سہی سکھ کا سانس تو نصیب ہوگا محفلین کو اور شاید زوجاؤں کو بھی ;)
اور محفلین کے بارے میں آپ کو وہ وہ جانکاری ملے گی کہ بس۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
بالکل، بالکل۔

اسلئے ہماری طرف سے تمام محفلین حضرات کو دعوت ہے کہ ہمارے ہاں تشریف لائیں۔ طعام و شراب کا سارا انتظام ہمارا۔ ساتھ میں رٹرن ٹکٹ بھی( اگر ضرورت پڑی تو).

اور سب سے اہم بات۔۔۔۔ملاقات کو عمر بھر کیلئے یادگار بنانے کی ذمہ داری بھی ہماری۔
اگر مجھے میرے دادا کا گھر دکھا سکیں تو ممکن ہے آ بھی جاؤں
 
Top