تھانیدار نے خود اقرار کیا ہے کہ ہر تھانے میں مک مکا ہوتا ہے ۔ اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ بندی نیب کی اہل کار ہے۔
ارے محترمہ آپ نے کیوں تکلیف کی ہے ہمیں حکم دیا ہوتا ہم خود حاضر ہو جاتے۔ خیر آ ہی گئی ہیں تو تشریف لائیں شمشاد صاحب ککڑ لینے گئے ہیں بس آتے ہی ہوں گے۔
اور آپ کی بھی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ جناب نیب اب کچھ زیادہ ڈراونی چیز نہیں رہ گئی ہے بلکہ ہمارے لئے تو پہلے بھی ڈراونی نہیں تھی کیونکہ یہ تو بنی ہی سیاسی مخالفین سے بدلے لینے کے لئے تھی اور ہم کسی کے مخا لف نہیں ہیں ہم نے ہر دور میں آنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کا دم بھرا ہے۔
ہوئے ۔۔۔۔ تھانیدارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایہوجیاں گلاّں نا کیتا کرو۔۔۔۔۔۔ ہااااااااا میں وی اتھے ای آں۔۔۔۔۔۔۔
تے بھائی جی کنج دیاں گلاں کیتا کرا، جے تسی وی ایتھے او تے تسی وی آ جاو ککڑ شکڑ کھاو موجاں مناؤ تے گھر نوں جاؤ۔
مجھے حصہ وصہ نہیں چاہئے۔ میں انسپشکن کے لئے آئی ہوں اور کر کے ہی جاؤں گی
جنابو عرض ہے کہ آپ کی ساری باتیں خٍفیہ مائک ریکارڈر میں ریکارڈ ہو چکی ہیں، عدالت میں بطور ثبوت پیش ہوں گی
ارے آپ کی عمر اور سفید بالوں کا لحاظ کرتی ہوں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔
تو بی بی حصہ دے کون رہا ہے ہم تو کوئی تحفہ شحفہ دینا چاہتے ہیں لے جایئے ورنہ بعد میں پچھتائیں گی کہ لے لیا ہوتا تو اچھا تھا کیونکہ آپ کی رپورٹ پر میں نے کاروائی تو ہونے نہیں دینی ہے میری پہنچ بھی بہت اوپر تک ہے۔
اور یہ جو آپ نے تمام باتیں ریکارڈ کی ہیں انہیں پیش کونسی عدالت میں کریں گی پاکستان کی عدالت میں یا کسی اور ملک کی عدالت میں۔ اگر پاکستان کی عدالت میں تو کونسی عدالت؟ وہ جس کے ججز کو انصاف مانگتے عرصہ گزر گیا ہے وہ جس کے ججز کو غیر قانونی قید میں بیٹھے ہوئے عرصہ دراز گزر گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو شوق پورا کر لیجئے ہم بھی کسی "
ڈوگر" وغیرہ سے بات کر لیں گے۔
اور یہ شمشاد صاحب کو بوڑھے ہونے کا طعنہ نہ ہی دیں تو بہتر ہے ایسا نہ ہو کہ وہ بھی کوئی بڈھا ککڑ اٹھا لائیں۔
نرسوں کو تو بعد میں دیکھوں گی، پہلے ذرا آپ سے نمٹ لوں۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے خوب معلوم ہہ آپ ایک سکول کی بلڈنگ اور فرنیچر اونے پونے بیچ کر اور بھیس بدل کر تھانے میں چھپے بیٹھے ہیں
سروس کارڈ دکھائیں جلدی
بی بی پہلے آپ تو اپنا کارڈ شارڈ دیکھائیں آپ نیب سے ہیں بھی کہ نہیں اور یہ الزام شلزام مت لگائیں شمشاد بھائی پر وہ تو بڑے شریف النفس انسان ہیں انہوں نے پوری ایمانداری سے سکول کی بلڈنگ فرنیچر حتی کہ بچوں کی فیس تک سے مجھے حصہ دیا ہے۔ آئندہ ان پر الزام مت لگانا۔
لیجیئے شمشاد بھائی تو چپ چاپ نکل لیئے یہاں سے
ارے صاحب وہ نکلے نہیں ہیں بلکہ کچھ کھانے وانے کا انتظام کرنے گئے ہیں۔