"تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

تلمیذ

لائبریرین
جناب پھر وہ چائے تو نہ ہوئی، ’دُدھ پتی ‘ ہوئی۔
(شاید آپ نے کراچی والوں کی چائے نہیں پی۔):)
 

فلک شیر

محفلین
جناب پھر وہ چائے تو نہ ہوئی، ’دُدھ پتی ‘ ہوئی۔
(شاید آپ نے کراچی والوں کی چائے نہیں پی۔):)
سر آج کل دودھ میں پانی کا حسب ضرورت بلکہ وافر از ضرورت تناسب شِیرفروش احباب کی بدولت گھر گھر پایا جاتا ہے، تو مزید پانی کی حاجت اصولی طور پہ تو نہیں رہتی، البتہ دل کے سمجھانے کو .........:)
سر کراچی والوں کی چائے سے ابھی تک شادکام نہیں ہو سکا ۔
 

فلک شیر

محفلین
اس سے تھوڑی دیر بعد ، یعنی بوقت تہجد تو ابوالکلام اٹھ کر اپنی جاسمین چائے کا جام بھر کاغذ قلم پکڑ لیا کرتے تھے قلعہ احمد آباد میں ..............
 

فلک شیر

محفلین
بڑے لوگوں کی راتیں بھی عامیوں کے دنوں سے زیادہ روشن ہوتی ہیں اور آدھی رات کے کچھ بعد کا وقت شاید اُن کی دوپہر ...........
انہی اوقات میں لکھے گئے احباب کو خطوط ہی غبارِ خاطر کے نام سے جمع ہوئے ............
 

ماہی احمد

لائبریرین
آ سے اگلا درجہ بے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آزار سے بیزار؟ ہاہاہاہا۔ ویسے میں نے مَردم لکھا ہے مُردم نہیں لکھا۔
یعقوب انکل وہ لڑی اتنی زبردست جا رہی ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں بالکل بھی۔ اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے ۔۔۔ :)
 
Top