جاپان کی تصویری یاداشتیں

بہت جوبصورت جگہ ھے.میرے میاں کو بھی سیاحت کا بہت شوق ھے.فرانس کے علاوہ میں نے ترکی دیکھا ہوا ھے.مالٹا جانے کا ہمارا پروگرام تھا لیکن پھر مجھے پاکستان آنا پڑا.اب انشاہ اللہ جب گی تو ان سے جاپان دیکھنے کی فرماش کروں گی.
 

عرفان سعید

محفلین
کم سے کم نام ہی بتا دیں دونوں حضرات کا۔
اس قدر بھی معلوم ہوتا تو ضرور لکھتا۔
ان دونوں مجسموں کے بارے میں جو لکھا ہے وہ قدیم جاپانی زبان میں چائنیز زبان کی علامتوں میں ہے۔ انہیں پڑھنے کی قدرت مجھے حاصل نہیں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
اپریل 2006 میں ایک ویک اینڈ پر پلان بنا کہ کیوٹو کے مشرق میں واقع ساڑھے بارہ صدیاں قبل تعمیر کیا جانے والا کیومیزُو دیرا مندر کی سیر کی جائے۔ ہماری رہائش کیوٹو کے عین مغرب میں تھی۔ اس لیے پہلے کیوٹو کے مین سٹیشن روانہ ہوئے۔ بس سے اترتے ساتھ ہی اپنے دیرینہ رفیق کیوٹو ٹاور کا قریب سے دیدار ہوا۔ یونیورسٹی کے کیمپس سے روزانہ اس کا نظارہ تو ہوتا رہتا تھا۔

5bPD0ZR.jpg
 
Top