جاپان کی تصویری یاداشتیں

عرفان سعید

محفلین
ڈرگ سٹور کا بیرونی منظر:
ایک بار سارا دن لیب کی مصروفیت کے بعد گھر لوٹے تو لائٹ جلانے پر ایک عدد کاکروچ کو دیوار پر براجمان پایا۔ جسے دیکھ کر بیگم نے صورِ اسرافیل پھونک دیا۔ اس قیامت کی گھڑی میں کاکروچ سے نمٹنے کی دوا ہم نے اس سٹور سے خریدی۔
 
عظیم

محفلین
کیوٹو ٹاور

کیوٹو جاپان کا پرانا دارالخلافہ تھا اور تقریبا ایک ہزار سال تک مرکزِ حکومت رہا۔ شہر کی غیر معمولی تاریخی اور ثقافتی حیثیت کے باعث ایک خاص حد سے زیادہ اونچائی کی عمارت بنانا قانونی طور پر منع ہے۔ کیوٹو ٹاور کو اس سے استثنا حاصل ہے۔ اونچائی ۱۳۱ میٹر۔

اس ٹاور سے ملتا جلتا ایک ٹاور لیورپول سٹی سینٹر میں بھی ہے۔ میں تقریبا ساڑھے تین سال لیورپول میں رہا ہوں، ایک بار پہلے بھی آپ کی یہ پوسٹ دیکھی تھی تو مجھے شک ہوا تھا کہ شاید وہاں کی ہی تصویر ہو، لیکن غور کرنے کے بعد معلوم ہو گیا تھا کہ آپ جاپان سے تصویریں شیئر کر رہے ہیں۔
 
بہت مماثلت ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
گھر سے قریب ایک بڑی سپر مارکیٹ:
اشیائے خوردونوش اور روز مرہ کے استعمال کی چیزیں پانچ سال اسی سپر سٹور سے خریدیں۔ لال رنگ میں سٹور کا نام "ماتسُو موتو" لکھا ہے۔
 
زیک

مسافر
ایک بار سارا دن لیب کی مصروفیت کے بعد گھر لوٹے تو لائٹ جلانے پر ایک عدد کاکروچ کو دیوار پر براجمان پایا۔ جسے دیکھ کر بیگم نے صورِ اسرافیل پھونک دیا۔ اس قیامت کی گھڑی میں کاکروچ سے نمٹنے کی دوا ہم نے اس سٹور سے خریدی۔
کوئی اور صور ہو گا
 
عثمان

محفلین
سڑکوں کے کنارے جو سائڈ واک ہیں ان کی چوڑائی کافی چھوٹی معلوم ہوتی ہے۔ نیز بارش کے ڈرین بھی عین سائڈ واک پر ہیں۔ کیا راہگیروں کو دقّت نہیں ہوتی؟
 
بالکل درست مشاہدہ ہے۔
یورپ میں رہنے کے بعد تو اب بہت تنگ محسوس ہوتی ہیں۔ لیکن وہاں رہتے عادت ہو جاتی ہے۔ کبھی دقت پیش نہیں آئی۔
 
آخری تدوین:
Top