جاپان کی تصویری یاداشتیں

الشفاء

لائبریرین
بہت خوبصورت تصاویر عرفان بھائی۔ :)
ان تصاویر سے لگتا ہے کہ جاپان نہایت سلیقہ مند اور صفائی پسند لوگوں کا ملک ہے۔۔۔
 

عرفان سعید

محفلین
یک مولی کے لیے اتنا کچھ لکھنا پڑتا ہے؟؟؟
آپ نے جہازی سائز مولی پوچھا تھا تو یہ اس کی جاپانی ہے۔ ورنہ

مولی: دائی کون (اس کو بالکل اردو کے تلفظ پر پڑھیں گے)
اب یہ نہ کہیے گا: دائی کون؟

آخری دو علامات اس کی ہیں۔

جہازی سائز مولی: ہی کوکی نو اوکی سا دائی کون

ہی کوکی: جہاز
اوکی سا: سائز
دائی کون: مولی
 

سید عمران

محفلین
آپ نے جہازی سائز مولی پوچھا تھا تو یہ اس کی جاپانی ہے۔ ورنہ

مولی: دائی کون (اس کو بالکل اردو کے تلفظ پر پڑھیں گے
اب یہ نہ کہیے گا: دائی کون؟
)

آخری دو علامات اس کی ہیں۔

جہازی سائز مولی: ہی کوکی نو اوکی سا دائی کون

ہی کوکی: جہاز
اوکی سا: سائز
دائی کون: مولی
علامات کے اظہار کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟؟؟
مثلاً جہاز کی علامت کا مطلب جہاز کی تصویر ہے یا کچھ اور؟؟؟
 

عرفان سعید

محفلین
علامات کے اظہا کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟؟؟
مثلاً جہاز کی علامت کا مطلب جہاز کی تصویر ہے یا کچھ اور؟؟؟
لمبی وضاحت ہے۔
مختصرا قدیم چینی زبان میں حروف تہجی نہیں ہوا کرتے تھے۔ لوگ تصویروں کے ذریعے ابلاغ کیا کرتے تھے۔ جنہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ علامات کی شکل اختیار کر لی۔ پھر یہی علامات معیاری صورتیں اختیار کرتی ہوئی باضابطہ رسم الخط کا حصہ بن گئیں۔ چینی زبان اب بھی حروف تہجی سے خالی ہے۔
علامت اصل شے، تصور یا احساس کی بھی ہوسکتی ہیں یا پھر استعاراتی۔ دونوں مستعمل ہیں۔
چینی زبان میں کم و بیش پچاس ہزار علامات ہیں۔ عام استعمال میں پانچ سے دس ہزار تک ہیں۔
جاپانیوں نے جب ڈیڑھ ہزار سال قبل چینی علامتوں کو اپنی زبان کے رسم الخط کا حصہ بنایا تو تقریبا دس ہزار علامتیں استعمال کرنا شروع کیں۔ عام لکھنے پڑھنے میں دو سے پانچ ہزار تک استعمال کی جاتیں ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ، چینی زبان کے برعکس، جاپانی زبان کے حروف تہجی بھی ہیں۔ جاپانی زبان میں سر تا سر جاپانی حروف تہجی سے لکھا جاسکتا ہے، لیکن اس زبان میں ایک ہی تلفظ کے بیسیویں الفاظ عام ہیں۔ بولنے میں تو کوئی دقت نہیں۔ لیکن رسمی نگارش میں ایک ہی تلفظ کے مختلف الفاظ کو چینی علامات کے ذریعے ہی ممیز کیا جا سکتا ہے۔ نتیجے کے طور جاپانی میں لکھی ہوئی تحریر، جاپانی حروفِ تہجی اور چینی علامات کا امتزاج ہوتی ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
عرفان سعید جاپان میں قیام کے دوران یہ تصاویر لیتے ہوئے آپ نے سوچا بھی نہ ہو گا کہ کسی دن یہ تصاویر اردو محفل میں شریک کریں گے۔ :)
جی بالکل درست فرما رہیں ہیں۔ تیرہ چودہ سال پہلے جب یہ تصاویر اتاری تھیں تب کیمیا ہی کیمیا تھی۔ تھوڑی بہت جو اردو ایف۔ایس۔سی میں پڑھی تھی وہ گردشِ ایام، تعلیمی مصروفیات، اور جاپانی زبان سیکھنے کے شوق میں پس منظر میں جا چکی تھی۔ یہ تو ساڑھے تین سال پہلے فن لینڈ میں اچانک یومِ اقبال کی تقریب میں بولنے کا موقع ملا تو بیس سال بعد اردو سے عقدِ ثانی کر لیا۔ اردو کی عروسۂ جمیل کے رخسارِ نازک کا غازہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے اردو محفل آ نکلا۔ اس دلہن کے بغیر روز و شب کیسے گزرے، اب وہ داستان سنا رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
ان تصاویر سے لگتا ہے کہ جاپان نہایت سلیقہ مند اور صفائی پسند لوگوں کا ملک ہے۔۔۔
بہت زیادہ صفائی تھی۔
یورپ شفٹ ہوا تو چھ ماہ اس وجہ سے ہر وقت یورپ کو کوستا رہتا تھا۔ یہاں پاکستانی میری بات مذاق میں اڑاتے، لیکن انہیں کیا معلوم کہ میں جاپان کی صفائی دیکھ کر آیا تھا۔
 

عرفان سعید

محفلین
کیوٹو یونیورسٹی میں میرا آفس ڈیسک
جاپان جانے کے چار ماہ بعد ہمارے گروپ کی لیب یونیورسٹی کے نئے تعمیر شدہ کیمپس میں منتقل ہو گئی۔ تصویر میں نظر آنے والا کمپیوٹر جاپان میں اپنی سالگرہ کے دن 19 جون 2003 کو خریدا تھا۔ پی۔ایچ۔ڈی کے روزِ و شب میں ہمارے مقالہ جات، رپورٹس اور پریزینٹیشن بنانے میں ہمارا وفادار ساتھی۔ جاپان کی یہ یاد آج بھی گھر میں محفوظ ہے، گرچہ وولٹیج کے فرق کے باعث اسے یورپ میں استعمال نہیں کرتا۔
 
Top