جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

نایاب

لائبریرین
مرے پاس اللہ کے ایمان کی طاقت ہے اور جن مجھ سے کمزور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سچے پر یقین انسان کو نائب کے درجے پر پہنچا دیتا ہے ۔

اور ہم نے جنات اورانسانوں کو صرف اپنی عبادت کرنے کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ (الذاریات: ۵۶)۔
آپ فرماد یجئے کہ میرے طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے (قرآن پاک)سناتو بولے ہم نے ایک عجیب قرآن سناہے ۔(الجن: ۱)۔

(وہ قرآن ) ہدایت کی طرف راہنمائی کرتاہے ۔سوہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) ہم اپنے رب کے ساتھ کبھی کسی کوہرگزشریک نہ ٹھہرائیں گے۔
الجن:۲)۔
اور ہمارے رب کی عظمت بہت بلندہے۔ اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ ہی کوئی اولاد ہے۔ (الجن: ۳)۔
اور یہ کہ ہم میں سے بے وقوف لوگ اللہ پر جھوٹ باند ھا کرتے تھے (الجن :۴)۔
اور ہم میں سے کچھ لوگ مسلمان ہیں اور کچھ منکر ۔ جواسلام لے آئے یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے راہ ہدایت پائی ۔(الجن :۱۴) ۔
اور انکار کرنے والے جہنم کا ایند ھن بنیں گے ۔ الجن (۱۵)
اور اس وقت کو یاد کریں جب ہم نے آپ کی طرف جنات کی ایک جماعت کو پھیرا جو قرآن سن رہے تھے ۔ جب وہ آپ ﷺ کے پاس پہنچے تو بولے خاموش ہو جاؤ۔ جب تلاوت ختم ہوئی تووہ اپنی قوم کی طرف انہیں ڈرانے کے لئے لوٹ گئے۔ (الاحقاف : ۲۹)۔
بولے :اے ہماری قوم ! ہم نے ایک ایسی کتاب سنی ہے جوموسیٰ علیہ السلام کے بعد نازل ہوئی ہے ، جواپنے آگے (کی کتابوں ) کی تصدیق بھی کرتی ہے ، حق اور سید ھے راستے کی طرف راہنمائی بھی کرتی ہے ۔(الاحقاف : ۳۰)۔
اے ہماری قوم ! اللہ کی طرف پکار نے والے کی دعوت قبول کرواور اللہ پرایمان لے آؤ۔ وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں درد ناک عذاب سے بچالے گا (الاحقاف : ۳۱)
قران پاک کا یہ بیان سراسر حق اور ہدایت کا سبب ہے ۔ جو مان لے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈر خوف وہم شک یہ کیفیات انسانی ذہن میں ہر لمحہ متحرک رہتی ہیں ۔
ان کیفیات سے ابھرے محسوسات کا" جن بھوت چڑیل چھلاوے " کی صورت انسانی ذہن منسلک ہونا اتنا ہی قدیم ہے جتنی انسان کی اپنی تاریخ
کچھ ان محسوسات کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے ۔ اور انہیں جھٹک اپنی سوچ کو کسی دوسری جانب مرکوز کر لیتے ہیں ۔
کچھ انہیں خود پر اتنا سوار کر لیتے ہیں ۔ کہ ان کے اعصاب بھی انہیں محسوس کرنے لگتے ہیں ۔
پاکستانی کرکٹر حارث سہیل نیوزی لینڈ کے ہوٹل میں اچانک اپنے بستر کو زور زور سے ہلتا پا کر جاگے اور ساری رات تھر تھر کانپتے گزار ی۔
آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی نے اپنے کمرے میں بھوت محسوس کر کے کمرہ تبدیل کرنے پر اصرار کیا ۔
اور شین وارن تو اپنا کمرہ ہی چھوڑ بھاگے ۔۔۔۔۔۔۔
مشرق ہو یا مغرب ۔۔۔۔۔
مشرق میں عمروعیار والی طلسم ہوش ربا ہو
یا " ہیری پوٹر " سیریز ۔۔۔
بچے ہمیشہ سے ہی ایسی کہانیوں سے رغبت رکھتے آئے ہیں ۔
کہیں ایسا بھی پڑھا تھا کہ برطانیہ میں رہنے والے تارکین وطن اکثر اپنے علاج کے لیئے " عاملوں " سے رجوع کرتے ہیں ۔ برطانوی حکومت نے تحقیقات کے ذریعے اس کا کھوج لگانا چاہا تو یہ بات سامنے آئی کہ اکثر ذہنی اعصابی بیماریوں کو " بھوت پریت جنات جادو ٹونے " کا اثر مانتے اس کے علاج کے لیئے تعویذ دھاگے جھاڑ پھونک سے مدد لی جاتی ہے ۔
اسی تحقیقات میں اک پیرا سائیکالوجسٹ( جان کاکوبا ) کی یہ تاویل بھی سامنے آئی کہ
" آئن اسٹائن " کا نظریہ اضافت بھوتوں کے وجود کو ثابت کرتا ہے۔
اس نظریئے کے مطابق توانائی مختلف اشکال تو اختیار کر سکتی ہے مگر اسے ختم یا فنا نہیں کیا جا سکتا۔
پیرا سائیکالوجی کے مطابق روح بھی توانائی کی ایک شکل ہے جو برقی مقنا طیسی قوت کی صورت میں انسانی جسم میں مقید ہوتی ہے۔
انسان مرتا ہے مگر روح کا وجود موت کے گھاٹ نہیں اترتا۔
انسان کی موت کے بعد روح عالم ارواح کی طرف پرواز کر جاتی ہے ۔
جو افراد مرتے وقت کسی انتقام یا بدلے کی آگ میں جل رہے ہوں یا کسی قسم کی شدید محبت یا نفرت کی کیفیت سے گزر رہے ہوں۔
تو ان کی روح دوسرے جہان پرواز کرنے کے بجائے ،دنیا میں ہی بھٹکتی رہتی ہے اور لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔
دنیا بھر میں اس موضوع پر بہت سی فلمیں بنائی گئیں جو دیکھنے والوں کی جانب سے بہت پسندیدگی کی حامل ٹھہریں ۔
سو مشرق ہو یا مغرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنات بھوت پریت چھلاوے چھلیڈے ہر جانب اپنا وجود ثابت کیئے رکھتے ہیں ۔
تاریخ انسانی میں موجود ہر صنف ادب " فرشتوں ، جنات، شیاطین، آسیب،دیو، پریوں، سایوں، بدارواح " وغیرہ کے ذکر و اذکار سے بھری پڑی ہیں ۔
کہیں ان کا ذکر مذہبی لوگوں کی جانب سے الہامی طور سے ثابت کیا جاتا ہے ۔ ان پر یقین رکھا جاتا ہے ۔
کہیں لوگ سرے سے ہی ان کا انکار کرتے ہیں ۔ اور ان کے وجود کے لیے مشاہدے کی دلیل مانگتے ہیں ۔
بجلی ، روشنی ، مقناطیسی لہروں کے وجود کو صرف آثار و علامت سے مان لیا جاتا ہے ۔
کیا جنات کو بھی صرف آثار و علامات سے مانا جا سکتا ہے ۔
کیا نادیدہ مخلوقات کا واقعی کوئی وجود بھی ہے یایہ صرف انسانی ذہن کی اختراعات ہیں،
ان کے بارے میں مذہب کیا کہتا ہے؟ ، سائنس کیا بتاتی ہے ؟
انہی دو ذرائع سے مدد حاصل کرتے ہماری عقل ان سوالوں کے جواب پاتی ہے ۔
(وقت کی شرط کے ساتھ جاری ہے )
بہت دعائیں
 

ناصر رانا

محفلین
کن معانی میں استعمال کیا عامل نے یہ لفظ؟
مطلب یہ کہ جو جن وہاں قابض ہیں وہ کم نسل یا یوں کہہ لیں کہ شرّی جن ہیں۔
بزرگوں و استادوں کی زبانی جو سنا ہے اس کے مطابق جنوں کو حکم ہوتا ہے کہ انسانوں اور انسانی ابادی سے دور رہیں، اور اگر بوجوہ انسان ایسی جگہ آباد ہوجائیں جہاں جنات کا بسیرا ہو تو جنوں کو حکم ہے کہ اس جگہ سے کوچ کر جائیں۔ مگر کچھ جن شریر یا نافرمان ہوتے ہیں اور وہ جگہ خالی نہیں کرتے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ انسان ایسی جگہ جاکر دانستہ یا نادانستگی میں جنوں یا ان کی املاک کو نقصان پہنچا دیتے ہیں اور یوں وہ جن یا اس کا قبیلہ انتقام لینے کے لئے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مطلب یہ کہ جو جن وہاں قابض ہیں وہ کم نسل یا یوں کہہ لیں کہ شرّی جن ہیں۔
بزرگوں و استادوں کی زبانی جو سنا ہے اس کے مطابق جنوں کو حکم ہوتا ہے کہ انسانوں اور انسانی ابادی سے دور رہیں، اور اگر بوجوہ انسان ایسی جگہ اباد ہوجائیں جہاں جنات کا بسیرا ہو تو جنوں کو حکم ہے کہ اس جگہ سے کوچ کر جائیں۔ مگر کچھ جن شریر یا نافرمان ہوتے ہیں اور وہ جگہ خالی نہیں کرتے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ انسان ایسی جگہ جاکر دانستہ یا نادانستگی میں جنوں یا ان کی املاک کو نقصان پہنچا دیتے ہیں اور یوں وہ جن یا اس کا قبیلہ انتقام لینے کے لئے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
یعنی جنوں میں بھی ذات پات کا مکمل انتظام ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
میں نے دل میں سوچا کہ چلو یہاں تو کچھ جلوہ ملے گا مگر حسب سابق کچھ نہیں ہوا۔
آج تک ہنوز دلی دور است والی کیفیت ہے۔
جس دن جلوہ مل گیا نا کسی جن کا، آپ کو پتہ لگ جانا ہے :D ......... نہیں....... بلکہ لگ پتہ جانا ہے۔ :p
 

ناصر رانا

محفلین
یعنی جنوں میں بھی ذات پات کا مکمل انتظام ہے۔
کہہ سکتے ہیں۔
ان کے ہاں بھی آبادی قبیلہ مذہب اور گروہوں کا رواج ہوتا ہے۔ اگرچہ ان کو انسانوں سے دور رہنے کا حکم ہوتا ہے مگر کچھ کے روابط انسانوں سے دوستانہ ہوتے ہیں اور کچھ کے معاندانہ، نافرمانی کا اطلاق دونوں پر ہوتا ہے اور ان کے مروجہ قوانین کے مطابق سزاوار بھی ٹھہرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
کہہ سکتے ہیں۔
ان کے ہاں بھی آبادی قبیلہ مذہب اور گروہوں کا رواج ہوتا ہے۔ اگرچہ ان کو انسانوں سے دور رہنے کا حکم ہوتا ہے مگر کچھ کے روابط انسانوں سے دوستانہ ہوتے ہیں اور کچھ کے معاندانہ، نافرمانی کا اطلاق دونوں پر ہوتا ہے اور ان کے مروجہ قوانین کے مطابق سزاوار بھی ٹھہرتے ہیں۔
جنوں کا وجود کب سے ہے؟ ان کی آبادی کتنی ہے؟ دنیا کے کس کس خطے میں رہتے ہیں؟ کس کس مذہب کے پیروکار ہیں؟ کیا ملحد اور دہریے جن بھی ہیں؟ جنات کا انٹرنیٹ ہے یا ہمارا استعمال کرتے ہیں؟ کاربن بیسڈ لائف فارم ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جنوں کا وجود کب سے ہے؟ ان کی آبادی کتنی ہے؟ دنیا کے کس کس خطے میں رہتے ہیں؟ کس کس مذہب کے پیروکار ہیں؟ کیا ملحد اور دہریے جن بھی ہیں؟ جنات کا انٹرنیٹ ہے یا ہمارا استعمال کرتے ہیں؟ کاربن بیسڈ لائف فارم ہیں؟
زیک !جنات کی محفل کا بھی تو پوچھو ۔
 

باباجی

محفلین
بالکل جنات کا ایک اپنا حیاتیاتی نظام موجود ہے
ان میں نیک و بد
شریر و شریف
جاہل اور عالم ہر قسم کے جنات موجود ہیں
۔۔۔۔۔۔
اور اکثر جگہوں پہ یہ انسان کی طرح دعویدار ہوتے ہیں اور وہاں موجود لوگوں کو تنگ کرتے ہیں
اور انتہائی حالات میں جانی یا مالی نقصان بھی پہنچا دیتے ہیں
جیسا کہ یہ آگ سے بنے ہیں تو ان کی نفسانی خواہشات ہوتی ہیں
جو یقیناً انسانی خواہشات کے مقابلے جنات کو زیادہ مغلوب کرتی ہیں
اور یاد رکھیں اگر آپ کو کلام پاک کی کوئی ایک سورۃ بھی یاد ہے تو آپ بلا شک و شبہ محفوظ ہیں
باقی جو انگریزی فلموں میں جنات، زومبی یا انسانی بھیڑیا جیسے کانسیپٹ ہیں
وہ یقیناً کسی نہ کسی شکل میں وجود رکھتے ہوں گے ۔۔ یہ الگ بات ہے کہ شکل کے بارے مبالغہ آرائی نا کی گئی ہو
 

arifkarim

معطل
بالکل جنات کا ایک اپنا حیاتیاتی نظام موجود ہے
ان میں نیک و بد
شریر و شریف
جاہل اور عالم ہر قسم کے جنات موجود ہیں
۔۔۔۔۔۔
اور اکثر جگہوں پہ یہ انسان کی طرح دعویدار ہوتے ہیں اور وہاں موجود لوگوں کو تنگ کرتے ہیں
اور انتہائی حالات میں جانی یا مالی نقصان بھی پہنچا دیتے ہیں
جیسا کہ یہ آگ سے بنے ہیں تو ان کی نفسانی خواہشات ہوتی ہیں
جو یقیناً انسانی خواہشات کے مقابلے جنات کو زیادہ مغلوب کرتی ہیں
اور یاد رکھیں اگر آپ کو کلام پاک کی کوئی ایک سورۃ بھی یاد ہے تو آپ بلا شک و شبہ محفوظ ہیں
باقی جو انگریزی فلموں میں جنات، زومبی یا انسانی بھیڑیا جیسے کانسیپٹ ہیں
وہ یقیناً کسی نہ کسی شکل میں وجود رکھتے ہوں گے ۔۔ یہ الگ بات ہے کہ شکل کے بارے مبالغہ آرائی نا کی گئی ہو
جنات کا اگر حیاتیاتی نظام موجود ہے تو پھر ارتقائی نظام بھی موجود ہوگا۔ کیوں محفل کے ڈارون زیک ؟ کیا جنات کا ارتقائی نقشہ کھینچ سکتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
تھرلر پرایمان رکھنے والے تو ضرور قائل ہوں گےوروولف کے وجود کے ورنہ تھرلر والوں کا فتوی تیار ۔۔۔
اور سب جانتے ہیں کہ تھرلر والوں کا فتوی کتنا خطرناک ہوتا ہے۔ آئے دن ایم جے کی توہین پر مظاہرے ہوتے ہیں اور اس کے کارٹون بنانے والوں پر حملے۔
 
Top