جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

arifkarim

معطل
جواب آیا "میں اسے کیونکر روک سکتا ہوں؟ وہ تو مجھے مانتا ہی نہیں ہے۔"
یہی تو المیہ ہے کہ مذہب بھی صرف اسپر اثر کرتا ہے جو اسکو مانتا ہے۔ جو نہیں مانتا اسکو نہیں۔ مغرب میں کئی لوگ مر کر واپس آئے ہیں۔ جو مذہبی تھے انہیں جنت و دوزخ نظر آگئے اور جو ملحد تھے انہیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔
 
آخری تدوین:

فرخ

محفلین
اپنے بچپن کا ایک شعر یاد آگیا۔۔۔۔

وہ بھی کیا دن تھے، جب ھم جن تھے:mad-tongue:
اب ھم دیو ہیں، جنوں کے پیو ہیں۔۔۔۔
:devil1::devil1::devil1::devil1:
 
بڑے پاپڑ بیلنے پڑے تھے۔۔۔۔دس سال سب رشتہ داروں ، گھر والوں سے الگ ملکَ عرب کے صحراؤں میں کام کرنا پڑا۔۔۔۔:p تاآنکہ اس پری پر کوئی اور دیو قابض ہوگیا۔
یہ سب تو ٹھیک ہے غزنوی صاحب، بس یہ بتائیں اُس سے چھٹکارا کیسے پایا تھا :)
 

محمد وارث

لائبریرین

سارہ خان

محفلین
ہاہاہاہاہا :ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO:
مشورہ اچھا ہے۔ :p
مسئلہ یہ ہے کہ اکیلے میں ہی ایسا سب کچھ سنائی دکھائی دیتا ہے ورنہ بھائیوں کی فوج لے کے پہنچ جاؤں جنوں کے سر پہ :D
بس پھر تو اکیلے میں دماغ کا اسکرو ڈھیلا ہونے کی نشانی ہے ۔۔۔ :LOL:اسکو ٹائیٹ کیا کرو۔۔ کوئی جن ون نہیں ہوتے :p
 

محمدصابر

محفلین
ابھی صبح ایک مارننگ شو دیکھ رہی تھی جس میں جنات کے بارے خاصی فصاحت و بلاغت سے مولانا بات کر رہے تھے ۔لڑکی نے بھی خاصی ایکٹنگ کی کہ اسے پھول اور گجرے پسند مگر اس کے ابو اس کو لا نہیں دیتے ۔ شائستہ واحدی کا کہنا تھا کہ مغرب میں عورتوں پر جن کیوں نہیں آتے ۔ اس کا جواب یہ دیا کہ وہ اس پر اعتقاد نہیں رکھتی ہیں اور اس کا علاج روز دس سپارے پڑھنا بتایا گیا ۔۔۔۔۔جس پر جن ہو اس کو دس سپارے سزا کے طور پر پڑھنے چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارے مولانا ہمیں کیا سکھا رہے ہیں کہ یہ المیہ بڑھتا ہی جا رہا ہے

 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بس پھر تو اکیلے میں دماغ کا اسکرو ڈھیلا ہونے کی نشانی ہے ۔۔۔ :LOL:اسکو ٹائیٹ کیا کرو۔۔ کوئی جن ون نہیں ہوتے :p
ارے نہیں سارہ بہنا!! قرآن پاک میں جن و انس دونوں کا ذکر موجود ہے۔
بس یہ سوچ کے اسکرو پھر ڈھیلا ہو جاتا ہے۔ :p
 
جنات کا تو پتہ نہیں لیکن ہم پر ایک پری کافی عرصہ قابض رہی ہے۔۔۔۔۔:-P
بھائی جب بکرا خود تیار ہو قصائی کی چھری تلے آنے کو تیار ہے تو آپ الزام قصائی کو تو نہیں دے سکتے۔
آپ بھی تو گھر سے سہرا بند کر قبضہ دینے نکلے تھے اب پری کو تو الزام مت دیں
 

باباجی

محفلین
یہ ایک مسلم سچائی ہے کہ جنات کا وجود ہے
جب قرآن میں فرمادیا گیا تو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے
اب رہی بات قابض ہونے کی تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں امریکی فلموں کی جن میں جناتی مخلوقات دکھائی جاتی ہیں خاص طور سے
خون خرابے پر زور دیا جاتا ہے جو کہ سچ نہیں ۔۔ صرف لوگوں کو entertain کرنے کی غرض سے ایسا کیا جاتا ہے
جبکہ وہیں ایک فلم ہے Paranormal Activity جس میں گھروں ہونے والے واقعات و اثرات بتائے گئے ہیں جو نوے فیصد ٹھیک ہے
ایسا ہوتا ہے ۔۔۔
ظاہر ہے جب ایک مخلوق ہے تو اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی اور ایسی مخلوق کے حوالے سے ریسرچ کو پیرا نارمل سائنسز کہا گیا
اور اکثر پرانے اور غیر آباد گھروں یا محلوں میں یہ آباد ہوجاتے ہیں ۔۔
۔۔
جہاں تک بات ہے زیادہ تر خواتین پہ تصرف کر لیتے ہیں تو وہ روحانی سے زیادہ طبی مسائل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون پہ اثرات ہیں
میرے اپنے تجربے کے مطابق خواتین اس کی شرح 100 میں سے 3 ہے جو کہ ایسے کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں اور اس کا شافی علاج اللہ نے اپنے کلام میں رکھا ہوا ہے
نا کہ کسی "بابا بنگالی" کے ہاتھوں میں ایسی طاقت ہوتی ہے ۔
کیونکہ یہ مخلوق ناری ہے یعنی "آگ" سے بنی ہے تو اس کی طبیعت میں غصہ کا عنصر زیادہ ہوتا ہے ۔۔ اسلیئے بعض اوقات انسان انجانے میں کوئی ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے
جس کی وجہ سے یہ مخلوق اپنے غصے سے مغلوب ہوکر نقصان پہنچاتے ہیں ۔۔
 
Top