جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

زبیر مرزا

محفلین
اک درد کا پھیلا ہوا صحرا ہے کہ میں ہوں
اک موج میں آیا ہوا دریا ہے کہ تم ہو
وہ وقت نہ آئے کہ دلِ زار بھی سوچے
اس شہر میں تنہا کوئی ہم سا ہے کہ تم ہو
 

نیلم

محفلین
کتنے بھی ہوں ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ خلیق و دل آویز و پُر تپاک
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ
 

شیزان

لائبریرین
جب کوئی پُھول گِرا، جب کوئی پتہ ٹُوٹا
تجھ سے پت جھڑ میں بچھڑنے کا سماں یاد آیا
اعتبار ساجد​
 

نیلم

محفلین
کسی کی یاد سے تسکینِ جاں ہے وابستہ
کسی کا ذکر چلے اور بار بار چلے

(پیر سید نصیر الدین شاہ گیلانی گولڑوی رح)
 
Top