سترھویں سالگرہ خبردار! تبصرہ کرنا منع ہے

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اس لڑی میں تبصرہ کرنا منع ہے۔ اس خصوصی لڑی کا اجراء سالگرہ کے موقع پر محفلین کی شدید بے اعتنائی، سستی اور بے پرواہی کی یاد میں کیا گیا ہے۔ لڑی میں تبصرہ کرنے والے محفلین کو محفل کے جیل خانہ کی مفت میں سیر کروائی جائے گی۔ اعلان ختم ہوا۔
جیلر کون ہے؟ جیل کی لوکیشن کیا ہے؟
اور آپ خود وہاں کتنی دیر رہے ہیں؟ اپنا تجربہ بھی شیئر کردیں تاکہ سوچا جاسکے کہ تبصرہ کرنا ہے یا نہیں۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
میں نے تو پہلے جیل کو دو کنالوں پر مشتمل کسی بنگلے کی قسم کی بنوانے کی، پھر روز دو تین گھنٹوں کے لیے ہوا خوری کی غرض سے جیل سے باہر جانے اور اپنے ساتھ اپنی فیملی کو رکھنے کی مانگ کرنی ہے۔
میں تو بہت مہنگا پڑوں گا جیل انتظامیہ کو
جناب جیل جارہے ہیں یا شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے؟
غیر سیاسی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جناب جیل جارہے ہیں یا شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے؟
غیر سیاسی
جیل بھیجنے والوں کو بھی تو دیکھیں مجھ جیل بھی بھیج رہے ہیں اور میری خواہشات بھی پوچھ رہے ہیں۔ پھر تو جواب اسی طرح کا ہی بنتا ہے نا 🤓
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
جیل بھیجنے والوں کو بھی تو دیکھیں مجھ جیل بھی بھیج رہے ہیں اور میری خواہشات بھی پوچھ رہے ہیں۔ پھر تو جواب اسی طرح کا ہی بنتا ہے نا 🤓
ویسے اُردو محفل جس قدر خوبصورت ہے اس کی جیل بھی اُرد ادب کی بہترین شاہکار ہوگی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے اُردو محفل جس قدر خوبصورت ہے اس کی جیل بھی اُرد ادب کی بہترین شاہکار ہوگی۔
یعنی وہاں پر میر ، غالب، اقبال اور فیض وغیرہم کی شاعری سننے کو اور نثر مولانا آزاد، منشی پریم چند ، ڈپٹی نذیر احمد وغیرہم کی پڑھنے کو ملے گی۔ 😊
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
یعنی وہاں پر میر ، غالب، اقبال اور فیض وغیرہم کی شاعری سننے کو اور نثر مولانا آزاد، منشی پریم چند ، ڈپٹی نذیر احمد وغیرہم کی پڑھنے کو ملے گی۔ 😊
ممکن ہے کچھ شعراء سے بالمشافہ ملاقات بھی ہوجائے۔
گستاخی معاف
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویران کر رہے ہیں تساہل پسند لوگ
ہم چاہتے ہیں محفل کو شاداب دیکھنا

بھیا دیکھیے برائے اصلاح 😊
جبکہ وقار بھائی کا کہنا ہے کہ تبصرہ نہیں کرنا ورنہ ہم پورے زور و شور سے حصہ لیتے لڑی میں اور سر سبز و شاداب کرنے کی کوشش کرتے۔
 
Top