خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عمران

محفلین
بعض کٹر سیکولر مغربی ممالک جیسے فرانس میں پبلک میں نقاب و برقعہ استعمال کرنے کی پابندی ہے۔ اس کے خلاف وہاں تحریکیں چلتی رہی ہیں لیکن چونکہ ملک کا قانون ہے تو عمل کرنا پڑے گا۔
اسلامی معاشروں میں اگر کوئی عورت اپنی مرضی سے نقاب وغیرہ لیتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب اسے زور زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔ اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں معاشرہ اسے "ناپاک" عورت سمجھتا ہے۔
زور زبردستی نقاب اتارنے کا قانون درست مگر پہننے کا غلط...
یہ کون سی منطق ہے؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ زندگی گزار سکیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک اتوار 8 مارچ 2020
2015371-imrankhane-1583649759-690-640x480.jpg

ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے،وزیر اعظم فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت وہ تمام اقدامات کرے گی جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیںَ۔

وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے، ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے پیغمبرﷺ نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کومنوارہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت کو منوایا ہے ،خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، خواتین کو یکساں مواقع اور سازگار ماحول پیدا کرکے ہی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ارے امریکی فوجیوں نے کب اسلام قبول کیا؟؟؟

1998 میں بھی امریکی فوجی تھے کیا۔ یا آپ کی تاریخ 2001 سے شروع ہوتی ہے؟

The Massacre in Mazar-i-Sharif

On August 8, 1998, Taliban militia forces captured the city of Mazar-i Sharif in northwest Afghanistan, the only major city controlled by the United Front, the coalition of forces opposed to the Taliban. The fall of Mazar was part of a successful offensive that gave the Taliban control of almost every major city and important significant territory in northern and central Afghanistan. Within the first few hours of seizing control of the city, Taliban troops killed scores of civilians in indiscriminate attacks, shooting noncombatants and suspected combatants alike in residential areas, city street sand markets. Witnesses described it as a "killing frenzy" as the advancing forces shot at "anything that moved." Retreating opposition forces may also have engaged in indiscriminate shooting as they fled the city. Human Rights Watch believes that at least hundreds of civilians were among those killed as the panicked population of Mazar-i Sharif tried to evade the gunfire or escape the city.
 
جاسم محمد

محفلین
یہ میرے سوال کا جواب نہیں۔
شاید آپ کو جواب پسند نہیں آیا۔ مثال سے سمجھاتا ہوں۔
ایران میں ریاستی جبر سے پردے کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح فرانس میں ریاستی جبر سے پردے کو روکا جاتا ہے۔
دونوں ہی قسم کے ریاستی جبر غلط ہیں کیونکہ یہ ہر عورت کا انفرادی معاملہ ہے کہ اس نے پردہ کرنا ہے یا نہیں۔
ریاست کا یہ کام نہیں کہ اپنے شہریوں کے مذہبی معاملات میں فریق بنے۔ اور ان کو کوئی مذہبی رسم و رواج ادا کرنے کیلیے جبرا مجبور کرے یا ان سے روکے۔
 
عدنان عمر

محفلین
شاید آپ کو جواب پسند نہیں آیا۔ مثال سے سمجھاتا ہوں۔
ایران میں ریاستی جبر سے پردے کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح فرانس میں ریاستی جبر سے پردے کو روکا جاتا ہے۔
دونوں ہی قسم کے ریاستی جبر غلط ہیں کیونکہ یہ ہر عورت کا انفرادی معاملہ ہے کہ اس نے پردہ کرنا ہے یا نہیں۔
ریاست کا یہ کام نہیں کہ اپنے شہریوں کے مذہبی معاملات میں فریق بنے۔ اور ان کوئی مذہبی رسم و رواج ادا کرنے کیلیے جبرا مجبور کرے یا اس سے روکے۔
یہ ہے میرا سوال۔ براہِ مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
کیا ریاست کسی بھی معاملے میں جبر کا اختیار رکھتی ہے؟
 
سید عمران

محفلین
1998 میں بھی امریکی فوجی تھے کیا۔ یا آپ کی تاریخ 2001 سے شروع ہوتی ہے؟

The Massacre in Mazar-i-Sharif

On August 8, 1998, Taliban militia forces captured the city of Mazar-i Sharif in northwest Afghanistan, the only major city controlled by the United Front, the coalition of forces opposed to the Taliban. The fall of Mazar was part of a successful offensive that gave the Taliban control of almost every major city and important significant territory in northern and central Afghanistan. Within the first few hours of seizing control of the city, Taliban troops killed scores of civilians in indiscriminate attacks, shooting noncombatants and suspected combatants alike in residential areas, city street sand markets. Witnesses described it as a "killing frenzy" as the advancing forces shot at "anything that moved." Retreating opposition forces may also have engaged in indiscriminate shooting as they fled the city. Human Rights Watch believes that at least hundreds of civilians were among those killed as the panicked population of Mazar-i Sharif tried to evade the gunfire or escape the city.
افغانستان کے سارے شہروں میں ایسا نہیں ہوا. مزار شریف میں شہریوں نے آخر وقت تک جنگ کی...
کیا اب امریکہ کا مسلمانوں کے قتل عام سے موازنہ کریں گے یا حسب معمول صرف مسلمانوں کا ایشو ڈسکس ہوگا؟؟؟
 
کیوں جی میں امریکہ کا سپوکس پرسن ہوں کیا؟

یعنی مسلمانوں کا قتل عام جائز ہے اگر باقی مسلمان آخری وقت تک جنگ لڑیں۔ مزار شریف کے علاوہ یاولنگ میں بھی طالبان نے نہتے لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔ پاکستان میں ان "مجاہدین" کے کرتوت تو سب دیکھ ہی چکے ہیں۔ یہ سب جاننے کے بعد بھی ان کی حمایت پر کچھ لوگ بضد ہیں۔ بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں!
 
جاسم محمد

محفلین
کون کون سے معاملات؟؟؟
ہر مذہبی معاملہ میں۔ مثال کے طور پر ناروے کی اکثریتی آبادی بچوں کے ختنے نہیں کرتی۔ کچھ سال قبل مقامی ڈاکٹروں نے کافی شور مچایا ہوا تھا کہ ختنے مضر صحت ہیں اس لئے اس مذہبی پریکٹس کو بین کیا جائے۔ اس کی حمایت میں واضح اکثریت ہونے کے باوجود ختنے بین کرنے کا بل پارلیمان میں ٹیبل تک نہیں کیا گیا۔ کیونکہ دوران بحث یہ واضح ہو گیا تھا ایسا کرنا یہودیوں اور مسلمانوں کے مذہبی رسومات کے خلاف ہے۔ چونکہ ناروے کا آئین مذہبی آزادی کو یقینی بناتا ہے اس لئے پارلیمانی اکثریت ہونے کے باوجود ایسے قوانین نہیں بن سکتے جو کسی مذہب کے خلاف جاتا ہو۔
یہ اصولی چیزیں بھارت اور پاکستانی جمہوریتوں کو سمجھ نہیں آنی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top