خواہشات کا ستیاناس

شمشاد

لائبریرین
اور فون کی لائن ٹی وی والوں سے مل جائے۔

ڈاکٹر رحمان ملک کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تو مل ہی گئی ہے، اب وہ سیالکوٹ میں قلعہ کے اوپر اپنا کلینک کھول لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہ گبین کی شادی ہے ساری اردو محفل کو دعوت ہے۔

مغل بھائی کو 1650 والی مغلیہ حکومت مل جائے۔
 

محمد امین

لائبریرین
اور اس دفعہ انگریزوں کے بجائے امریکن اپنے ڈرون لے کر آجائیں۔۔۔اور مغل بھائی انہیں شکست دے دین۔۔۔

ہماری گائے ذرا بھی خرانٹ نہ ہو۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخر میں معلوم ہو کہ کسی اور پروجیکٹ کی رپورٹ تیار ہو گئی۔

پاکستان میں کرکٹ بند کر کے گُلی ڈنڈا شروع ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور وہ امرود عندلیب کو ہندوستان سے منگوا کر دینے پڑیں۔

پاکستانی پولیس رشوت لینا چھوڑ دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور مونچھوں کو لگانے کے لیے خاص قسم کا تیل سعود بھائی کو بھیجنا پڑے۔

میرے کپڑے خود بخود استری ہو جایا کریں۔
 
Top