'زال' اور 'رُستم' کے درمیان ایک نسبت یہ بھی ہے کہ 'زال' رُستم کے والد کا نام تھا، کیونکہ وہ سفید بالوں کے ساتھ متولّد ہوا تھا۔ میر تقی میر کا یہ اردو شعر دیکھیے:گُویِ سبقت هر که بُرد از دیگران مرد است مرد
ورنه هر زالیست رُستم، چون شود میدان تهی
(صائب تبریزی)
جو بھی شخص [میدان میں] دیگروں سے گُوئے سبقت لے گیا (یعنی دیگروں پر برتری لے گیا)، وہ مرد ہے۔۔۔۔ ورنہ جب میدان خالی ہو جائے تو ہر پِیرزَن ہی رُستم ہے۔
× پِیرزَن = بوڑھی عورت