جرم صاحب نظرانست که دل میبندندجرمِ صاحبنظران است دل میبندند
مدّی که هست بر سرِ آدم علامتیمدّی که بر سرِ الفِ آدم است تاج
مضمونِ میم و معنیِ دالِ محمد است
(محمد فضولی بغدادی)
وہ مد جو آدم کے الف پر تاج کی طرح موجود ہے، وہ [در اصل] حضرتِ محمد (ص) کے میم کا مضمون اور اُن کے دال کا معنی ہے۔
امیر خسرو رح کے اس شعر کا ترجمہ کوئی صاحب فرما دیں۔
آفاق را گردیدهام مهر بتان ورزیدهام
بسیار خوبان دیدهام اما تو چیز دیگری
ہمارے کرم فرما حسان خان صاحب نے فارسی آموزی کی بسیار کتابیں اپلوڈ کر رکھی ہیں۔۔۔اگرآپ فارسی آموزی کی مشتاق ہیں تو ان کی طرف رجوع کریں۔۔۔ان میں ایک کتاب ترجمانِ پارس از مولوی ابوالحق بسیار آسان ہے۔کیا ہی خوب ہوجائے کہ ہم بھی فارسی زبان سے آشنائی حاصل کرسکیں۔۔۔۔
آفاق را گردیدهام مهرِ بتان ورزیدهام
بسیار خوبان دیدهام اما تو چیزِ دیگری
(امیر خسرو دهلوی)
کائنات میں مَیں نے بسیار سیر کی (اور بہت سے) معشوقوں سے محبت کی ہے میں نے۔۔۔بسیار خوبرؤوں کو میں نے دیکھا ہے اّما تو چیزِ دیگر ہے۔
اما اور لیکن ہم معنی ہیں۔اما سے کیا مراد ہے یہاں؟ میں نے کچھ قوالیوں میں و لیکن تو چیزے دیگری سنا ہے۔
بہت بہت شکریہ ریحان صاحب۔ یہ محفل میرے لیے بہت معلوماتی ثابت ہو رہی ہے۔اما اور لیکن ہم معنی ہیں۔