سعد و نحسِ دهر بیدل کَی دهد تشویشِ ما
همچو طفلان کارِ ما با شنبه و آدینه نیست
(بیدل دهلوی)
اے بیدل! زمانے کی مبارک و منحوس [ساعتیں] ہمیں کب تشویش دیتی ہیں؟ ہمیں بچّوں کی طرح شنبہ اور جمعہ سے کام (یا سروکار) نہیں ہے۔
تشریح: 'شنبہ' ہفتے کے روز کو جبکہ 'آدینہ' جمعے کو کہتے ہیں۔ اسلامی ممالک میں جمعہ تعطیل کا روز ہوتا تھا، جبکہ روزِ شنبہ سے دوبارہ مکتبوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جاتا تھا۔ لہٰذا بچّوں کی نظر میں 'جمعہ' ایک مبارک روز، جبکہ 'شنبہ' پُرنحوست روز ہوتا تھا، اور وہ تمام ہفتے شنبہ و جمعہ کی فکر ہی میں رہتے تھے۔ بیدل کہہ رہے ہیں کہ ہمیں زمانے کی سعد و نحس ساعتوں اور ایّام سے کوئی پریشانی و تشویش نہیں ہوتی، کیونکہ ہم طفلِ مکتب نہیں ہیں کہ ہمیں روزِ شنبہ یا روزِ جمعہ سے سروکار ہو۔