سهل باشد مُرده را گر زنده میسازد سلیم
همچو عیسیٰ از لبِ او دیدهام اعجازها
(محمد قُلی سلیم تهرانی)
اگر 'سلیم' مُردے کو زندہ کرتا ہے تو سہل ہے (کوئی چیزِ عجب نہیں)۔۔۔ میں نے عیسیٰ کی طرح اُس کے لب سے مُعجِزے دیکھے ہیں۔
(شاعر کہہ رہا ہے کہ میری شاعری اور میرا سُخن بھی کلامِ عیسیٰ کی طرح مُعجِزآفریں ہے، اور اُس کو سُن کر مُردے زندہ ہو جاتے ہیں۔)