منہاج علی

محفلین
غرقِ خون بود و نمی‌خفت ز حسرت فرهاد
خواندم افسانه‌ی شیرین و به‌خوابش کردم
(فرخی یزدی)

فرہاد خون میں غرق تھا اور حسرت (کی وجہ سے) سے سوتا نہیں تھا۔ میں نے شیریں کا افسانہ خوانا (پڑھا) اور اسے (فرہاد کو) سُلا دیا۔

’’افسانه‌ی شیرین‘‘ کا مطلب ’’شیریں افسانہ‘‘ بھی ممکن ہے۔

بھئی یہ شعر پڑھ کر آج کی بیداریٔ شب کا حق ادا ہوگیا۔ بہت شکریہ جناب۔
 
السلام وعلیکم محمد وارث صاحب۔فارسی کے شعر سخن سے بہت زیادہ ذوق رکھتا ہوں۔لیکن مشکلات بہت ہے۔بس آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ گلستان شیخ سعدی اور بوستان شیخ سعدی کا ابھی تک اچھا ترجمہ کس نے کیا ہے جس میں فارسی اشعار بمعہ اردو ترجمہ ہو۔اگر آپ ہمیں ان کتابوں کے بارے میں بتائے تو بہت مہربانی ہوگی۔اور یہ ہمیں کہاں سے مل سکتی ہے۔
آخر میں ایک اور معلومات لینی تھی وہ یہ کہ کلیات سعدی کا ابھی تک کسی نے اردو ترجمہ کیا ہے۔اگر کیا ہے تو اس کے بارے میں بھی بتا دے
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام وعلیکم محمد وارث صاحب۔فارسی کے شعر سخن سے بہت زیادہ ذوق رکھتا ہوں۔لیکن مشکلات بہت ہے۔بس آپ سے یہ معلوم کرنا تھا کہ گلستان شیخ سعدی اور بوستان شیخ سعدی کا ابھی تک اچھا ترجمہ کس نے کیا ہے جس میں فارسی اشعار بمعہ اردو ترجمہ ہو۔اگر آپ ہمیں ان کتابوں کے بارے میں بتائے تو بہت مہربانی ہوگی۔اور یہ ہمیں کہاں سے مل سکتی ہے۔
آخر میں ایک اور معلومات لینی تھی وہ یہ کہ کلیات سعدی کا ابھی تک کسی نے اردو ترجمہ کیا ہے۔اگر کیا ہے تو اس کے بارے میں بھی بتا دے
وعلیکم السلام خان صاحب۔

گلستان اور بوستان کے تراجم عام ملتے ہیں آپ کسی اردو بازار چلے جائیں تو مل جائیں گی۔ کلیات سعدی کا اردو ترجمہ نہیں ہوا، ہاں منتخب غزلیات سعدی کے ترجمے بھی مل جاتے ہیں۔
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
سب سے پہلے سعدی شیرازی کی ایک نعت کے تین خوبصورت اشعار۔

خدایا بحقِ بنی فاطمہ
کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ


اے خدا حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔


اگر دعوتم رد کنی، ور قبول
من و دست و دامانِ آلِ رسول


چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول (ص) کے دامن سے لپٹا ہوا ہوں۔

چہ وَصفَت کُنَد سعدیِ ناتمام
علیکَ الصلوٰۃ اے نبیّ السلام

سعدی ناتمام و حقیر آپ (ص) کا کیا وصف بیان کرے، اے نبی (ص) آپ پر صلوۃ و سلام ہو۔
سبحان اللہ!
اللھم صل علی محمد
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
چہ لازم با خرد ہم خانہ بودن
دو روزے می تواں دیوانہ بودن


(مرزا عبدالقادر بیدل)

کیا ضروری ہے کہ ہر وقت عقل کے ساتھ ہی رہا جائے (عقل کی بات ہی سنی جائے)، دو روز دیوانہ بن کر بھی رہنا چاہیئے۔

اور اسی شعر کا پر تو اقبال کے اس شعر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
واہ!
 
شیخ سعدی کے اس شعر کی کیا معنی ہے۔
همه از دست غیر ناله کنند
سعدی از دست خویشتن فریاد
همه از دستِ غیر ناله کنند
سعدی از دستِ خویشتن فریاد
(سعدی شیرازی)

سب لوگ کسی اور کے ہاتھوں نالہ کرتے ہیں۔ سعدی اپنے ہاتھوں فریاد کرتا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
با من میاویز اے پدر فرزند آزر را نگر
ہر کس کہ شد صاحب نظر دین بزرگاں خوش نکرد
مرزا غالب
یعنی ترجمہ یہ بنتا ہے کہ ۔
اے پدر ۔ میری مخالفت میں نہ آئیے بلکہ آزر کے فرزند (ابراہیم) کو دیکھیے۔
جو کوئی صاحب نظر ہوا، اس کو پرکھوں کے طریق پسند نہیں آئے ۔
 
آخری تدوین:
اسلام و علیکم محمد وارث صاحب۔
ایک دو اشعار آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ان کی معنی کیا ہے اور مصنف کون ہے۔اور اگر اشعار میں غلطی ہے تو وہ بھی صحیح کر لے۔جزاک اللہ

من از بیگانگان ہر گز ننالم
که با من هر چه کرد آن آشنا کرد

چشم من در چشم تو چشمان تو جایی دیگر
من تماشای تو دارم تو تماشای دیگر

 

سیما علی

لائبریرین
دلم در عاشقی آوارہ شد آوارہ تر بادا
تنم از بیدلی بیچارہ شد، بیچارہ تر بادا
امیر خسرو

میرا دل عاشقی میں آوارہ ہو گیا ہے اور زیادہ آوارہ ہو جائے، میرا جسم بے دلی سے بیچارہ ہو گیا ہے اور زیادہ بیچارہ ہو جائے
 
Top