محمد امین صدیق
محفلین
فارسی زبان پر برادرم محمدوارث کی دسترس اور مشاقی کو ملاحظہ کرکے مابدولت انگشت بدنداں رہ گئے ۔سب سے پہلے سعدی شیرازی کی ایک نعت کے تین خوبصورت اشعار۔
خدایا بحقِ بنی فاطمہ
کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ
اے خدا حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔
اگر دعوتم رد کنی، ور قبول
من و دست و دامانِ آلِ رسول
چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول (ص) کے دامن سے لپٹا ہوا ہوں۔
چہ وَصفَت کُنَد سعدیِ ناتمام
علیکَ الصلوٰۃ اے نبیّ السلام
سعدی ناتمام و حقیر آپ (ص) کا کیا وصف بیان کرے، اے نبی (ص) آپ پر صلوۃ و سلام ہو۔