حسان خان
لائبریرین
اِن کلماتِ پُرمِہر و محبت کے لیے متشکِّر ہوں، برادرِ من! اللہ آپ کو خوش رکھے!برادرم حسان خان کے فیس بک پیجکو بفضلِ ایزدی گیارا ہزار پسندیدگیاں حاصل ہوگئیں جس پر انہیں از جانبِ من بے پایاں گل ہائے تبریک۔فارسی کے عاشقِ صادق اور اس کی ترویج کے لئے کوشاں ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے ایک استاذ کی بھی حیثیت رکھتے ہیں اور مخصوصاً اردو محفل کو اردو زبان میں فارسی کے علوم کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بنایا اور ہمیں فارسی کے ایسے شعراء اور ادباء سے متعارف کرایا کہ جس سے ہماری ثقافتِ بزرگاں سے دور قوم بالکل بھی واقفیت نہیں رکھتی۔
فارسی شاعری مع اردو ترجمہ
میری طرف سے بارِ دگر برادرم حسان کو صد گل ہائے تبریک۔۔اللہ آپ کی ان کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور آپ کی بدولت ملک میں بارِ دیگر فارسی کی بازآفرینی ہو۔ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد۔
زبانِ فارسی زندہ باد
'آفریدن' خلق کرنے کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے، اِس لیے یہاں 'بازآفرینی' (تخلیقِ نو) کی ترکیب مناسب نہیں ہے۔بارِ دیگر فارسی کی بازآفرینی ہو