تعارف خوشی کا تعارف خوشی کی زبانی

کاشفی

محفلین
قسمت میں خوشی کہاں خوشی جی۔۔بس جی کو بہلانے کے لیئے یہ اسمائلی بہترین ہے۔۔آپ سنائیں خوش ہیں ناں آپ۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
خوشی جی اپنے پیارے وطن پاکستان کے حالات پر دل غمزدہ ہے۔۔۔

خوش ہو اے دنیا کہ اک اچھی خبر لے آئے ہیں
سب غموں کو ہم منا کر اپنے گھر لے آئے ہیں

اس قدر محفوظ گوشہ اس زمیں پر اب کہاں
ہم اٹھا کر دشت میں دیوار و دَر لے آئے ہیں

سنسناتے آسماں میں ان پہ کیا گزری نہ پوچھ
آنے والے خون میں تر بال و پر لے آئے ہیں

دیکھتا ہوں دشمنوں کا ایک لشکر ہر طرف
کس جگہ مجھ کو یہ میرے ہم سفر لے آئے ہیں

میں‌کہ تاریکی کا دشمن میں اندھیروں کا حریف
اس لیے مجھ کو ادھر اہلِ نظر لے آئے ہیں
 

کاشفی

محفلین
جی ہم خود۔۔۔

آؤ سبھی ہم مل کے کریں امن کی خاطر
اک آخری کوشش جو ہو سر توڑ مکمل

آ پھر سے کریں ملنے کی ایسی کوئی کاوش
جو ٹوٹتے بندھن کو بھی دے جوڑ‌ مکمل
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے حالات موجودہ حکومت کے ہوتے تو بہتر ہوتے نظر نہیں آتے۔ آپ انہی حالات میں ہو آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لا حول ولاقوۃ۔ یہ نتیجہ کیسے اخذ کر لیا آپ نے؟

پاکستان میں سترہ کروڑ عوام بستی ہے اور ہنسی خوشی بس ہی رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اس کے سوا چارہ بھی نہیں ہے۔
گرمی تو یہاں بھی بہت زیادہ ہے۔ تو اس کا کیا علاج کریں؟
 

مغزل

محفلین
اللہ تعالی پاکستان کے حالات جلدی بہتر کر دے مجھے پاکستان جانا ہے

آمین ۔ اللہ حالات بہتر کرے ۔۔۔ کیوں آپ آج کل تنزانیہ میں ہیں کیا :rollingonthefloor:

آپ کا مطلب ہے کہ آ نہ سکوں

ارے نہیں نہیں، خدا نخوااستہ ۔ ہم تو دعا گو ہیں کہ ہمارے ملک میں ’’ خوشی ‘‘ آئے ۔
ابھی کچھ دن پہلے بھی ایک ’’ خوشی ‘‘ آئی تھی۔ ٹی 20 کپ کے ساتھ۔ مگر کچھ لوگوں کی موت کا سامان کر گئی۔:idontknow:
 

خوشی

محفلین
اوووووووووووو بہت دکھ ہوا


مگر میرے جانے پہ ایسا کچھ نہیں ہونےوالا ،


میں تنزانیہ سے نہیں ہوں اور اب میں نے بتانا بھی نہیں ھے کہ میں یوکے سے ہوں
 
Top