تعارف خوشی کا تعارف خوشی کی زبانی

طالوت

محفلین
ایک کے مغموم ہونے کی وجہ تو آپ کی جلی کٹی باتیں ہیں طالوت جی دوسرے کا مجھے علم نہیں
جلی کٹی باتیں :eek: یہ مجھ پہ سنگین الزام ہے:( آپ میرے مخول کو جلی کٹی سے معمور کرتی ہیں :) ؟
اور جو آپ شمشاد کے سات سات ہزار پیغامات کی دھاندلی کر رہی ہیں ؟
وسلام
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا خوش و آباد رہیں اراکین محفل ۔ آمین
محترمہ خوشی جی
اللہ آپ کو اپنی سدا اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازتا رہے آمین
آپ کا تعارف پڑھا ۔ماشااللہ
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
اک بات کہ آپ کے تعارف میں لکھے گٰے کچھ محترم اور معزز حضرات کے وہ کمنٹس جو انہوں نے
محترمہ خوشی جی (اردو لنک چیٹ یوزر ) اللہ انہیں سدا شاد و آباد رکھے آمین کے بارے میں دییے۔
پڑھ کردکھ سا ہوا ۔ اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اک نہایت سلجھی اوربردبار شخصیت ہیں
اور ردو لنک چیٹ روم میں ان کی گفتگو بہیت سلجھی اور معیاری ہوتی ہے ۔
یہ وضاحت صرف اک اچھی ہستی کے دفاع سے منسلک ہے ۔
اچھے کو اچھا کہنا اور برے کو برا اپنا تو اصول ہے ۔
تحریر کسی کو گراں گزرے تو معذرت
اللہ آپ کو اور ان خوشی جی کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔آمین
طالب دعا
نایاب
 
طالوت

محفلین
اک بات کہ آپ کے تعارف میں لکھے گٰے کچھ محترم اور معزز حضرات کے وہ کمنٹس جو انہوں نے
محترمہ خوشی جی (اردو لنک چیٹ یوزر ) اللہ انہیں سدا شاد و آباد رکھے آمین کے بارے میں دییے۔
پڑھ کردکھ سا ہوا ۔ اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اک نہایت سلجھی اوربردبار شخصیت ہیں
اور ردو لنک چیٹ روم میں ان کی گفتگو بہیت سلجھی اور معیاری ہوتی ہے ۔
یہ وضاحت صرف اک اچھی ہستی کے دفاع سے منسلک ہے ۔
اچھے کو اچھا کہنا اور برے کو برا اپنا تو اصول ہے ۔
خوش آمدید نایاب (باقاعدہ خوش آمدید آپ کے تعارفی دھاگے میں کیا جائے گا)
وہ ناہنجار ، گستاخ اور کم عقل " محترم اور معزز حضرت" میں ہوں ۔۔ آپ کے تجربات ان سے متعلق اچھے ہوں گے ۔۔ میرے اچھے نہیں سو کہہ دیا (سبھی منتظمین کے رویے سے نالاں خصوصا خوشی )۔۔ اچھے کو اچھا کہنا اور برے کو برا اپنا بھی اصول ہے ۔۔
جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے آپ بھی وہاں اسی نام سے آتی تھیں/ہیں ، یا کوئی اور محترمہ ہیں جو یہی نام استمعال کرتی ہیں ۔۔

جزاک اللہ طالوت جی
اللہ آپ کو جزاٰے خیر سے نوازے آمین
میں اسی نام سے اردو لنک چیٹ کرتا رہا ہوں۔
آپ کا نام کبھی نظر سے نہیں گزرا۔
بہرحال جزاک اللہ
آپ نے جو یہ خود کو القابات سے نوازا ہے ۔
اس سے لگتا ہے کہ میری تحریر مزاج گرامی پر ناگوار گذری ہے ۔
میں تہہ دل سے آپ سے معذرت خواہ ہوں،
ویسے بھی قصہ طالوت ادھورا ہوتا ہے ذکر جالوت کے بنا۔
سدا خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

حضور اگر آپ کی تحریر مزاج گرامی پر ناگوار گزرتی تو آپ کا تعارفی دھاگہ میں نہ شروع کرتا ۔۔ بس آپ کو اپنے بارے میں بتایا ہے ۔۔
آپ ذرا وہاں تشریف لائیں اور اپنا تعارف پیش کریں ۔۔۔

وسلام
 
خوشی

محفلین
طالوت جی بہتر ہو گا آپ کو جن محترمہ سے شکوہ شکایت ہے ان سے جا کر کریں مجھے بہت عجیب لگتا ہے کسی کی غیر موجودگی کسی کو برا بھلا کہنا آپ بڑے باہمت مرد لگتے ہیں جو ایک خاتون کی برائی کسی فورم پہ کھلم کھلا کر رہے ھیں ماشاءاللہ داد دیتی ہوں ، مگر مناسب یہی ہو گا کہ جہاں کی بات ہے وہی جا کر کریں آئیندہ میرے تعارف میں یہ بات ہوئی تو میں انتظامیہ سے شکایت کروں گی یا پھر اس فورم پہ نہیں آؤں گی میری دوسری بات یقینا طالوت جی کو پسند آئے گی
 
طالوت

محفلین
بڑی دیر بعد آپ کو خیال آیا کہ میں کسی کی غیر موجودگی میں اس کی برائی کر رہا ہوں ۔۔ میں نے پوسٹر نہیں لگوائے تھے اس سلسلے میں ، چلتے چلتے بات چل نکلی سو ذکر کر دیا ، نایاب آئے انھوں نے پھر سے وہی ذکر خیر چھیڑا سو پھر سے ذکر کر دیا ۔۔ یعنی دونوں صورتوں میں میں نے مردہ قبر سے نہیں اکھاڑا ۔
باقی یہ آپ کا تعارفی دھاگہ ضرور ہے ، لیکن میرا نہیں خیال کہ اردو محفل کا کوئی ایسا قانون بھی ہے جو مجھے اس بات کا پابند کرے کہ میں آپ سے متعلق کسی دھاگے پر آپ کی مرضی کے پیغامات ہی پوسٹ کروں ۔۔آپ انتظامیہ سے چکایت کریں یا اس محفل پر نہ آئیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بقول آپ کے میں ایک"باہمت مرد ہوں اور داد کا مستحق ہوں"
امید ہے آپ میرا مدعا سمجھ گئی ہوں گی ۔:)
وسلام
 
مغزل

محفلین
خوشی میں آپ سے بڑا عمر میں نہ ہوں ۔۔ ممکن ہے ، مگر دکھ ہوں سو بڑا ہوں
نایاب ۔ آپ بھی نایاب رہیں ۔۔ خدا سلامت رکھے ۔۔ ہم یہاں ایک ہونے آتے ہیں نہ کہ تفریق پیدا کرنے ۔
اور ہاں ۔۔ طالوت ۔۔۔ ہم ، ہم عمر ہیں ۔۔ اور میرے خیال میں مجھے یہ حق ہے کہ میں سے استدعا کروں

کہ :
بھئی خوشی خوشی خوشی کی باتیں کیجئے اور طالوت و جالوت آپ بھی ۔
پرانی رنجشیں بھلا دیں اور نئے سرے سے ’’ خوشی ‘‘ سے بزم میں
خوشیاں بانٹیں۔ امید ہے اس کے بعد کوئی ایسی بدمزگی نہ ہوگی۔

م۔م۔مغل
 
Top