درجہ حرارت

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ 11:45 صبح، 36 ڈگری، ریئل فیل 49 ڈگری۔ مائی فیل 59 ڈگری :)
آج کل جتنی بددعائیں سیالکوٹ کو میری لاہوری بیوی سے مل رہی ہیں کم ہی ملی ہونگی۔ ملک کے کئی شہروں میں بارش ہو رہی ہے لیکن سیالکوٹ میں شدید حبس ہے جس کی وجہ سے نسبتا کم درجہ حرارت بھی جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

محمد وارث بھائی، سیالکوٹ کی کچھ نئی تصاویر پلیز
 
سیالکوٹ 11:45 صبح، 36 ڈگری، ریئل فیل 49 ڈگری۔ مائی فیل 59 ڈگری :)
آج کل جتنی بددعائیں سیالکوٹ کو میری لاہوری بیوی سے مل رہی ہیں کم ہی ملی ہونگی۔ ملک کے کئی شہروں میں بارش ہو رہی ہے لیکن سیالکوٹ میں شدید حبس ہے جس کی وجہ سے نسبتا کم درجہ حرارت بھی جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے۔
سر لاہور میں جو کشمیری ہوائیں چل رہی ہیں ان کا لطف ہم سے پوچھ لیں۔۔۔۔۔ ہوائیں بند، حبس شدید اور اس پر طرہ یہ کہ گرد و نواح سے بارش کی خبریں اور لاہوری بے خبر۔۔۔۔ بادل روز منہ چڑا کے پڑوسی ملک چلے جاتے ہیں۔۔۔۔
 
لاہور پہ یہ کیا وقت آ گیا اور کیونکر!!
وہاں تو ہر وقت بارش ہو رہی ہوتی تھی۔
 
لاہور پہ یہ کیا وقت آ گیا اور کیونکر!!
وہاں تو ہر وقت بارش ہو رہی ہوتی تھی۔
یہ تو اللہ کو ہی معلوم۔۔۔ ہم اپنے اعمال پہ نظر کر سکتے ہیں۔ لاہور میں سمجھ نہیں آتا بارش کی تمنا کی جائے یا نا کی جائے۔۔۔ نہیں ہوتی تو گرمی مار رہی ہے، ہو جائے تو کشتیاں منگوانی پڑ جاتی ہیں۔۔۔۔
 
لاہور کے حالات بھی کراچی جیسے ہو چلے ہیں یہ تو
 
نہیں معلوم تماشا کیا ہے۔ ہمیں لاہور کے لاہور ہونے پہ ترس آ رہا ہے۔ حکمران اس پیرس بنانے پہ تلے ہیں، اس ضد میں بے چارہ وینس بن چلا ہے۔ آپ اسے کراچی سے تشبیہ دے رہی ہیں۔ حالات اس کے صومالیہ جیسے ہیں۔ موسم سبی کا ہے۔۔۔ لاہور رہ کہاں گیا ہے۔۔۔۔
 
اگر آپ لاہور میں ہیں تو پھر ایسا کیجیے حسن بھائی کہ بی بی پاکدامن اور داتا شریف سے ہو آئیے۔
اگر سچ میں جا سکیں تو تصاویر بھی ضرور ہمارے لیے بنا لائیے گا۔
 
حضور داتا صاحب کی بارگاہ سے تو ہم ہو آئے ہیں پھر بھی ہو آئیں گے ان شاء اللہ، بی بی پاکدامن کوشش ضرور کریں گے لیکن کمبخت ماری مینگو ٹرین کیوجہ سے سارا رستہ کھدا ہوا ہے۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
GMhu2BrWA8uNyYRF6
 
Top