چلو عالیہ کے بہانے تمہارا کوئز ہو جائے، ایک معلومات عامہ کا سوال ہے کہ تاریخ میں "سلطنت عالیہ" کون سی سلطنت کو کہتے ہیں؟
نہیں نہیں، مجھے کوئی شوق نہیں ہے کبوتر کھانے کا۔۔۔ بے چارہ معصوم سا۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے گھر کی ایک گیلری میں کبوتروں نے اپنا گھر بنالیا تھا۔ اتنے سارے کبوتر۔۔۔ پھر انڈے دیے۔۔۔ تو ایک کبوتر جو نکلا نا، وہ سر پر سے کچھ زخمی تھا۔۔۔ صحیح سے اڑ نہیں سکتا تھا۔۔۔ پھر وہ آہستہ آہستہ ہم سے مانوس ہوگیا۔۔۔ صبح کمرے میں آجاتا تھا۔۔۔ ہمارے ہاتھوں سے باجرا کھاتا۔۔۔ دو ہفتہ پہلے سنیچر کے روز صبح میں ٹی۔وی دیکھ رہا تھا تو میرے ہاتھوں پر چونچ مارتا رہا۔۔۔ اور اس شام کو جب گھر پہنچا تو پتا چلا کہ کہیں اوپر سے گر گیا تھا تو تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔۔۔ اتنا افسوس ہوا۔
خیر، آپ کا کبوتر میرے پاس اس وقت تک رہے گا، جب تک کہ وہ اپنی لڑاکا مالکن کو معاف نہیں کردیتا۔
ہمارے چند سوالات ہیں معصوم سے۔
جو اس کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرے گا ، اسی وقت بم پھٹ جائے گا۔ ایک رنگ کے ملے نہیں۔۔ اگر ملتے تو شاید وہی لگا دیتی۔ماورا یہ تصویر میں کیا لگا رکھا ہے اگر بم ہیں تو ایک رنگ کے کیوں نہیں ملے اور ان کے پھٹنے کا کیا ٹائم مقرر کیا ہے؟
میں لا ہوں سارہ
[QUOTEحجاب لا اورلالالا میں کیا فرق ہے؟
محسن ، لاء وہ ہوتا ہے جو ایک بار میں پاس کر لیا جائے اور لا لا لا وہ ہوتا ہے جو بار بار کی کوشش کے بعد بھی پاس نہ کیا جا سکے اور حسرت سے یہ ہی کہتا رہ جائے بندہ کہ لا لا لا اب تو ڈگری لا کے دے کوئی
افسوس ہوا کبوتر نامہ پڑھ کر میرا بھائی یہ پوسٹ پڑھ لے تو کہے گا مجھے، تم ہو ظالم دیکھو سب کو کبوتر اچھے لگتے ہیں میں نے اپنے بھائی کی ساری مرغیاں اور کبوتر اُس کے جتنی بار کسی پیپر میں نمبر کم آتے گئے میں ایک ایک کرکے ذبح کرواتی گئی اب کچھ نہیں بچا ، میرے کبوتر سے کہنا عمار مجھے کبھی معاف نہ کرے
یعنی گویا آپ کا اشارہ ہمارے بی ایس کی طرف ہے؟
وہ تو نکل گیا اللہ اللہ کر کے
اب تو ایم ایس کے لیے پر تول رہے ہیں
ویسے پنجابی میں لالالا ابتری، افراتفری اور لاقانونیت کے معنوں میں آتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اور کئی اور بھی معانی ہیں۔ مثلا آہ و بکا مچ جانا۔ وغیرہ وغیرہ۔
جیسے آج کل پاکستان میں لالالا مچی ہوئی ہے!
لا اینڈ آرڈر کے متعلق تو پڑھا ہوا ہے، تو آرڈر کب آئے گا؟