دل کے موضوع پر اشعار!

حجاب

محفلین
شہر ِ جاں راکھ سے آباد ہوا
آگ جب دل کی بُجھا دی ہم نے
کوئی تو بات ہو اس میں فیض
اپنی ہر خوشی جس پہ مٹا دی ہم نے۔
 

عیشل

محفلین
اگر کچھ قیمتی لمحے نکل آئیں کسی صورت
چلو اس دل کی خاطر ہم بھی کوئی کام کر جائیں
کئی شامیں گنوا دی ہیں غمِ حالات میں ہم نے
تمہارے نام اک سندر سہانی شام کر جائیں
 

عیشل

محفلین
جب سے تیرے نام زندگی کی،زندگی اچھی لگی
تیرا غم اچھا لگا،تیری خوشی اچھی لگی
تیرا پیکر،تیری خوشبو،تیرا لہجہ،تیری بات
دل کو تیری گفتگو کی سادگی اچھی لگی
 

عیشل

محفلین
یہ کیسا قہر بڑھتا جا رہا ہے
دلوں میں زھر بڑھتا جا رہا ہے
اندھیری رات تو تھی ایک لمحہ
مگر یہ پہر بڑھتا جا رہا ہے
 

عیشل

محفلین
اک شخص کے کھو جانے کا ڈر کیوں نہیں جاتا
یہ بوجھ میرے دل سے اُتر کیوں نہیں جاتا
منزل پہ پہنچ کر بھی اسے کھونا پڑے گا
یہ طے ہے تو شوقِ سفر کیوں نہیں جاتا
 
Top