دل کے موضوع پر اشعار!

نوید صادق

محفلین
جب ترا حکم ملا، ترک محبت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کہ قیامت کر دی

شاعر: احمد ندیم قاسمی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دل کہ اُسی زُور فراموش پہ مائل
اور ذہن بضد اس سے محبت نہیں کی جائے
(نوشی گیلانی)
 

سارہ خان

محفلین
ہر ایک شخص سے میں مسکرا کے ملتا ہوں
تمام رنجشیں میں دل سے بھلا کے ملتا ہوں
میرے دکھوں سے نہ کوئی اداس ہو جائے
میں اپنے چہرے پہ خوشیاں سجا کے ملتا ہوں
 

نوید صادق

محفلین
دل میں وہ جا بسا، رگِ جاں کاٹتا ہوا
لو آج ہم نے آنکھ سے دیکھا، سنا ہوا

شاعر: خورشید رضوی
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے قصّے میں ہم بھلا خُود سے
کس لیے بدگُمان ہوجاتے

تیرے دل کی زمین ہی نہ مِلی
ورنہ ہم آسمان ہوجاتے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
نمی آنکھوں سے جاتی ہی نہیں ہے
ستم اس دِل نے اِتنا سہہ لیا ہے
(نوشی گیلانی)
 

نوید صادق

محفلین
میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں
حادثہ کیا تھا جسے دل نے بھلایا بھی نہیں

شاعر:اسلم انصاری
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دل دیکھوں کہ جس کے چار جانب
تری یادوں کا پہرہ ہوگیا ہے
(نوشی گیلانی)
 

شمشاد

لائبریرین
دِل کا کیا ہے دِل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ہوجاتی ہیں ایک خیال سے پہلے
(نوشی گیلانی)
 

نوید صادق

محفلین
حبسِ تنہائی نہ دے حبس میں کیا رکھا ہے
دل سا انگارہ تو پہلے ہی بجھا رکھا ہے

شاعر: سید آلِ احمد
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بارش تھی بدگُمانی کی
سارے کاغذ ہی دِل کے گَیلے ہُوئے
(نوشی گیلانی
 

شمشاد

لائبریرین
تجھے کہنا تھا جو احوال دِل کا
در و دیوار سے ہی کہہ لیا ہے
(نوشی گیلانی)
 

نوید صادق

محفلین
لیجئے سارہ، سیماب اکبر آبادی کی اسی غزل کا اگلا شعر حاضر ہے

تنگ آ کے توڑتا ہوں بساطِ خیال کو
یا مطمئن کرو کہ تمہی ہو خیال میں
شاعر: سیماب اکبر آبادی

یاد آ گیا سو لکھ ڈالا۔

اب دل پر ایک شعر:
کیوں دلِ زار قدم شوق میں دھرنا کیسا
خاک ہو ہو کے خلاوں میں بکھرنا کیسا

شاعر: خورشید رضوی
 

نوید صادق

محفلین
کس کا ہے جگر جس پہ یہ بیداد کرو گے
لو دل تمہیں ہم دیتے ہیں، کیا یاد کرو گے

شاعر: مرزا جعفر علی حسرت
 
Top