دل کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
دردِ محبت زخمِ جدائی تم تو دے کر بھول گئے
دل سے لگا کر ہم نے رکھا تیری ان سوغاتوں کو
 

عمر سیف

محفلین
احساسِ خوشی مِٹ جاتا ہےافسردہ طبیعت ہوتی ہے
وہ گھڑی بھی دل پہ آتی ہے جب غم کی ضرورت ہوتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ضیاء حسن سے ظلماتِ دنیا میں نہ پھر آؤں
گزشتہ حسرتوں کے داغ میرے دل سے دھل جائیں
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ناصبور نگاہیں، وہ منتظر راہیں
وہ پاسِ ضبط سے دل میں دبی ہوئی آہیں
(فیض)
 

شمشاد

لائبریرین
شاید کہ انہی ٹکڑوں میں کہیں
وہ ساغرِ دل ہے جس میں کبھی
صد ناز سے اُترا کرتی تھی
صہبائے غمِ جاناں کی پری
(فیض)​
 

زینب

محفلین
تمہیں دل سے بھولانے کی ضروری کوششیں کر کے

میں خود ہی تھک گیا ھوں اب ادھوری کوششیں کر کے
 

تیشہ

محفلین
یوں ہوا تقسیم میری خواہشوں کا آسماں
چاند ادھرِ ِکو آگیا ہے اور ستارہ اسُ طرف

ہوچکے غرقاب میرے خواب جس منجدھار میں
کھل رہا ہے بادبان ِ دل دوبارہ اسُ طرف ۔ ۔
 

الف عین

لائبریرین
باغ، پھول، پتّے، کھیت، چاند، آسماں، تارے
یوں تو کتنے ساتھی ہیں، دل مگر اکیلا ہے
ا ع
 

زینب

محفلین
تم پاس نہیں ہو تو عجب حال ہے دل کا

یوں جیسے میں کچھ رکھ کے کہیں بھول گئی ھوں
 

الف عین

لائبریرین
اب اور ہمیں دکھ دینے کو وہ شخص نہیں آنے والا
اب بیٹھے اپنے زخم گنیں، اپنے دل کو سمجھائیں بھی
ا
ا ع
 
Top