دل کے موضوع پر اشعار!

زینب

محفلین
جانے وہ کیا سوچ رہا تھا اپنے دل میں ساری رات

پیار کی باتیں کرتے کرتےاسکے نین بھر آئے تھے

رخصت کے دن بھیگی آنکھوں اسکا کہنہ

تم کو جانا ہی تھا تواس نگر کیوں آئے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
منظر دل و نگاہ کے جب ہو گئے اداس
یہ بے فضا علاقۂ تن مجھ سے چھین لے
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے قدموں سے جاگیں گے اُجڑے دلوں کے ختن
پا شکستہ غزالِ حرم صبر کر صبر کر
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
آرائشِ خیال بھی ہو دل کشا بھی ہو
وہ درد اب کہاں جسے جی چاہتا بھی ہو
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں پٹکتا ہے سر سنگ سے جی جلا ڈھنگ سے
دل ہی بن جائے گا خود صنم صبر کر صبر کر
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
جز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاں
رہزن کا خوف بھی نہ رہے درکھلا بھی ہو
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
سینچی ہیں دل کے خون سے میں نے یہ کیاریاں
کس کی مجال میرا چمن مجھ سے چھین لے!
(ناصر کاظمی)
 

حجاب

محفلین
اب ہونے کے قصّے سب ہی ہو چکے
ہم تمہیں کھو چکے، تم ہمیں کھو چکے
اب دل کی نہ باتوں میں آنا سجن ۔۔۔۔
کہ یہ دل ہے سدا کا دیوانہ سجن ۔۔۔۔​
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے کھل جائے دل کا کنول پھر لکھیں گے غزل
کوئی دم اے صریر قلم صبر کر صبر کر
(ناصر کاظمی)
 
Top