دل کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
ہر ایک سمت وہ جلوہ فروش بیٹھا ہے
بچائے رکھے گا کب تک دل و نظر کوئی
(احمد فواد)
 

شمشاد

لائبریرین
دل منافق تھا شب ہجر میں سویا کیسا
اور جب تجھ سے ملا ٹوٹ کے رویا کیسا
(احمد فراز)
 

زینب

محفلین
مجھ سے بچھڑ کر لکھی اس نے دل کی بات
کیوں نہ ہوا اسے حوصلہ میرے سامنے
کل تک وہ آئینے سے بھی نازک تھا
محسن وہ شحص ٹوٹ گیا میرے سامنے
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ دور ہمارے ساتھ چلو ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے
سمجھے جسے نا تم آنکھوں سے وہ بات زبانی کہہ دیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
اک عشق کا غم آفت اور اُس پے یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین
دل پر ہوتے جبر ابھی دیکھے ہی نہیں ہیں
تم نے اہلِ صبر ابھی دیکھے ہی نہیں ہیں
(نوشی گیلانی)
 
Top