کسی کے دھیان میں ڈوبا ہوا دل بہانے سے مجھے بھی ٹالتا ہے
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2007 #863 تنہائی میں لے جائیں گے سمجھائیں گے دل کو یہ مان بھی جائے گا یہ دعویٰ نہ کریں گے وعدہ ہے کہ اب اور جلائیں گے نہ جی کو نقصان ہے اسمیں تو یہ سودا نہ کریں گے
تنہائی میں لے جائیں گے سمجھائیں گے دل کو یہ مان بھی جائے گا یہ دعویٰ نہ کریں گے وعدہ ہے کہ اب اور جلائیں گے نہ جی کو نقصان ہے اسمیں تو یہ سودا نہ کریں گے
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #864 پہلی دستک میں میرے دل میں اُترنے والے دَر کھلے جس کیلئے اس کا ہی گھر ہوتا ہے (فاخرہ بتول)
عمر سیف محفلین ستمبر 24، 2007 #865 منظروں سرابوں کی شدتوں سے گھبرا کے راہ تو بدل لی ہے پر یہ دل سودائی روک روک لیتا ہے ڈوب ڈوب جاتا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #866 دردِ دل ایسا بڑھا خود اپنا درماں ہو گیا زندگی کا پھر مری پیدا اک امکاں ہو گیا (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 25، 2007 #867 یوں گم تھا دل شناخت نہیں کر سکے اسے جب آئی سامنے تری صورت کبھی کبھی
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #868 یہ دو دلوں کو کبھی جو اک ساتھ دیکھتا ہے ہوا پہ سازش کا جا ل رکھ کر پکارتا ہے (فاخرہ بتول)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #869 گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب دیکھے محبتوں نے سبھی رتوں میں عذاب دیکھے وہ دن بھی آئے صلیب گر بھی صلیب پر ہوں یہ شہر اک روز پھر سے یومِ حساب دیکھے (فراز)
گرفتہ دل عندلیب، گھائل گلاب دیکھے محبتوں نے سبھی رتوں میں عذاب دیکھے وہ دن بھی آئے صلیب گر بھی صلیب پر ہوں یہ شہر اک روز پھر سے یومِ حساب دیکھے (فراز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #870 مٹ ہی جائے گا کسی دن یہ دلِ درد آشنا اِس فسانہ کا یہی انجام ہونا چاہئے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #871 فیض دلوں کے بھاگ میں ہے،گھر بھرنا بھی لُٹ جانا بھی تم اس حسن کے لطف و کرم پر کتنے دن اتراؤ گے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #872 کم نہیں تھی یورشِ غم ہائے دنیا جان پر دل کو کیا سوجھی محبت میں دیوانا ہو گیا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #873 شام جب آتی ہے اپنے گھر کے صحن و بام پر جگمگا اٹھتا ہے دل قدرت کے اس انعام پر
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #874 کیا س۔ادہ دل۔۔ی ہے ک۔ہ گ۔رفت۔ارِ م۔ح۔ب۔ت کرتے ہیں قفس میں پر و پرواز کی باتیں (سرور)
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #876 بھولی بسری یادیں جب جب دل کو ٹھیس لگاتی ہیں آنکھیں برسیں رم جھم رم جھم سانس رکے دل گھبرائے (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #877 دل کی باتیں پوچھنے کی ضد ہے آخر کس لئے ؟ دل ہی دل میں خود سمجھ لو، جو ہمارے دل میںہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #878 دل ہار کے سرور تم اس طرح جو بیٹھے ہو ”پچھتانے سے کیا حاصل، پچھتانے سے کیا ہوگا؟“ (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 30، 2007 #879 آنکھ رونے کو ترستی ہے تو دل زخموں کو کوئی آیا نہیں احسان جتانے کب سے
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #880 ت۔۔ری ی۔اد میں رہے دل مرا بے ق۔۔رار کب تک مری منزلوں کی رِہ میں تری رِہ گزار کب تک (ناہید ورک)