آنکھ رونے کو ترستی ہے تو دل زخموں کو کوئی آیا نہیں احسان جتانے کب سے
عمر سیف محفلین اکتوبر 17، 2007 #901 آنکھ رونے کو ترستی ہے تو دل زخموں کو کوئی آیا نہیں احسان جتانے کب سے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 17، 2007 #902 دردِ دل زبان چاہتا ہے وسعتِ بیان چاہتا ہے عمر کی گلی میں یہ مرا دل پختہ اک مکان چاہتا ہے (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین اکتوبر 17، 2007 #903 بھری بہار میں اب کے عجب پھول کھلے ہیں نہ اپنے زخم مہکے،نہ دل کے چاک سلے ہیں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 17، 2007 #904 نہ دل گرفتہ غم مستقل سے ہو سرور سنا ہے یہ بھی محبت میں کام آتا ہے (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 17، 2007 #906 آپ کو دل کے اُجڑنے کا بھلا کیا احساس آپ گذرے ہی نہیں ہیں کسی ویرانے سے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 17، 2007 #907 وارفتگئ شوق کی شدت نہ پوچھئے! کیا ہے دلِ خراب کی حالت نہ پوچھئے (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 20، 2007 #908 حالِ دل پوچھ کر رلا دے کوئی پھر طبیعت میں کچھ گرانی ہے شاعر: اختر انصاری
نوید صادق محفلین اکتوبر 21، 2007 #910 جفائے یار کا دل کو ملال آ ہی گیا ہزار دھیان کو ٹالا، خیال آ ہی گیا شاعر: شاد عظیم آبادی
ع عیشل محفلین اکتوبر 21، 2007 #912 کوئی فلسفہ نہیں عشق کا،جہاں دل جھکے وہیں سر جھکا وہیں زانو موڑ کے بیٹھ جا،نہ کوئی سوال جواب کر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2007 #913 وہ نالہ دل میں خس کے برابر جگہ نہ پائے جس نالے سے شگاف پڑے آفتاب میں (چچا)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 22، 2007 #914 کہتے ہو، نہ دیں گے ہم، دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجئے، ہم نے مدّعا پایا (نجات کا طالب غالب)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 22، 2007 #915 لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا (چچا)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 22، 2007 #917 دل کی دھڑکن میری تیز ہونے لگی رات آنکھوں میں کانٹے چھبونے لگی (شیوان بجنوری)
ع عیشل محفلین اکتوبر 22، 2007 #918 لپٹا ہے میرے دل سے کسی راز کی صورت وہ شخص کہ جس کو میرا ہونا بھی نہیں ہے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #919 مجبور محبت ہوں ، آئینہ ء حیرت ہوں کچھ میں بھی دیوانہ ہوں، کچھ دل بھی دیوانہ ہے (سرور)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #920 حالِ دل یار کو لکھوں کیونکر ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا (حکیم مومن خان مومن)