دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے، خیر ہو! میری نظریں بھج گئ یا تیری رعنائی گئ؟ (ساحر لدھیانوی)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #921 دل کی دھڑکن میں توازن آ چلا ہے، خیر ہو! میری نظریں بھج گئ یا تیری رعنائی گئ؟ (ساحر لدھیانوی)
ع عیشل محفلین اکتوبر 23، 2007 #923 دل کو تیری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے اور تجھ سے بچھڑنے کا ڈر بھی نہیں جاتا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2007 #924 جانِ افسانہ یہی کچھ بھی ہو افسانے کا نام زندگی ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کا نام (آنند نرائن ملا)
ہما محفلین اکتوبر 24، 2007 #925 کسی کو دے کے دل کوئی نوا سنجِ فُغان کیوںہو نہ ہو جب دل ہی سینے میںتو پھر مُنہ میں زُبان کیوں ہو
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #927 بے حمیّت زندگانی بے صدا اپنا لہو کرب کے لمحوںکے ہاتھوں زخم سہتا میرا دل
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #928 جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤں (عبیداللہ علیم)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #929 اٹھا کرتی ہے دل میں ہوک اکثر خدا معلوم کیاہے کیا نہیں ہے! (سرور)
ہما محفلین اکتوبر 25، 2007 #930 حُسنِ بے باک سے ہو جاتی ہیں آنکھیں روشن دل میں اُترا ہے مگر روپ حجابوں والا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 25، 2007 #931 عجیب چیز ہے دل کا معاملہ سرور جو قرض دوست ادا ہو گیا ادا نہ ہوا (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 26، 2007 #932 کیوں آج سماتا نہیں سینہ میں خوشی سے پہنچا ہے مگر دل، تجھے پیغام کسی کا شاعر: احسن اللہ بیاں
شمشاد لائبریرین اکتوبر 27، 2007 #933 ہر زخم پہ امید نئی دل میں ہو پیدا آئینِ وفا ہے تو یہی شیشہ گری ہے (سرور)
نوید صادق محفلین اکتوبر 27، 2007 #934 رام اب شہر میں رہنے کا ارادہ ہی نہیں دل لگانے کے تو ہم سارے ہنر جانتے ہیں شاعر: رام ریاض
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #935 گناہِ آرزو ایس۔۔ا گنہ ت۔۔و ہ۔۔و نہیں س۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتا پھر آخر کیا ہوا، کیوں بزم سے ہم دل فگار اٹھے (سرور)
گناہِ آرزو ایس۔۔ا گنہ ت۔۔و ہ۔۔و نہیں س۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتا پھر آخر کیا ہوا، کیوں بزم سے ہم دل فگار اٹھے (سرور)
عمر سیف محفلین اکتوبر 28، 2007 #936 اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی ہم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #937 کس دل سے سنوگے دلِ برباد کا قصہ سمجھو نہ اسے وادئ شیراز کی باتیں (سرور)
ع عیشل محفلین اکتوبر 28، 2007 #938 ہم نے چپکے سے تعلق توڑا ورنہ وہ رہے دل میں ارادہ کرتے ہم نے مانگا بھی تو اس کو مانگا اپنا دامن تو کشادہ کرتے
ہم نے چپکے سے تعلق توڑا ورنہ وہ رہے دل میں ارادہ کرتے ہم نے مانگا بھی تو اس کو مانگا اپنا دامن تو کشادہ کرتے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 28، 2007 #939 کیا بات ہے محفل میں سرور کیوں شور ہے اس درجہ برپا ہر دل میں ہے کیوں بس اک قصہ، ہر لب پہ ہے کیوں بس اک چرچا (سرور)
کیا بات ہے محفل میں سرور کیوں شور ہے اس درجہ برپا ہر دل میں ہے کیوں بس اک قصہ، ہر لب پہ ہے کیوں بس اک چرچا (سرور)
سارہ خان محفلین نومبر 1، 2007 #940 تنگیٴدل کا گلہ کیا، یہ وہ کافر دل ہے کہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا (غالب)