دل کے موضوع پر اشعار!

اس زمانے یونی کوڈ سے واقفیت نہیں تھی نا یارا۔۔۔۔
اور پھر سے لکھوں گا تو خوامخواہ ہی کچھ تبدیلی کرنے کو دل چاہے گا لہذا اسی پر گزارا کرو
 

شمشاد

لائبریرین
جلتے گھروندے دیکھ کے دل کچھ ایسا ٹوٹا اس کے بعد
برسوں شہر کی شکل نہ دیکھی بنجاروں کے ساتھ رہے
(رام ریاض)
 

زیرک

محفلین
جو دل کے سخت ہیں ایک بار کربلا جائیں
شفا نہ ہو تو یہ کہنا فقیر جھوٹا تھا
علی زریون
 

زیرک

محفلین
اک دھندلا سا تصور ہے، کہ دل بھی تھا یہاں
اب تو سینے میں فقط اک ٹِیس سی پاتا ہوں میں
آغا حشر کاشمیری
 

زیرک

محفلین
بڑی امید تھی کارِ جہاں میں دل سے مگر
اسے تو تیری طلب میں خراب ہونا تھا
پروین شاکر
 
Top