دل کے موضوع پر اشعار!

عمر سیف

محفلین
لب پر کسي کا بھي ہو، دل ميں تيرا نقشا ہے
اے تصوير بنانے والي، جب سے تجھ کو ديکھا ہے
بے ترے کيا وحشت ہم کو، تجھ بن کيسا صبر و سکوں
تو ہي اپنا شہر ہے جاني تو ہي اپنا صحرا ہے
 

نوید ملک

محفلین
کیسے سمجھاؤں دل زار سمجھتا ہی نہیں
میری مشکل میرا غم خوار سمجھتا ہی نہیں‌
جس کی یادوں سے رہائی نہیں ممکن محسن
وہ مجھے اپنا گرفتار سمجھتا ہی نہیں
 

عمر سیف

محفلین
شہر ِ جاں راکھ سے آباد ہوا
آگ جب دل کی بُجھا دی ہم نے
کوئی تو بات ہو اس میں فیض
اپنی ہر خوشی جس پہ مٹا دی ہم نے
 

حجاب

محفلین
یہ جفائے غم کا چارہ،وہ نجاتِ دل کا عالم
ترا حسن دست ِ عیسی،تیری یاد روئے مریم۔
 

تیشہ

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے ، اب آن ملو تو بہتر ہے ،
اس بات سے ہمکو کیا مطلب، یہ کیسے ہو یہ کیونکر ہو ،
 
Top